منگل‬‮ ، 14 جنوری‬‮ 2025 

آبائی گھر میں قائم مدرسے کااکاؤنٹ بھی منجمد،جیل میں ”خلائی مخلوق“ نے رانا ثناء اللہ کے ساتھ کیا، کیا؟اہلیہ نے حیرت انگیز سوال اُٹھادیا

datetime 23  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)منشیات برآمدگی کے الزام میں گرفتار مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنا اللہ خان کی اہلیہ نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ فیصل آباد میں ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ان میں ضمانت نہیں کرائیں گے، عوام کی کثیر تعداد نے ریلی میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ رانا ثنا اللہ بے گناہ ہے،ہمارے فیصل آباد میں آبائی گھر میں قائم مدرسے کے اکاؤنٹ کو بھی منجمد کر دیا گیا ہے، رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ میری صحت اور کھانے کے حوالے سے کوئی بات نہ کی جائے،

اطلاع ملی ہے کہ اے این ایف نے مقدمے کا چالان جمع کروا دیاہے۔ کیمپ جیل میں رانا ثنا اللہ سے ملاقات کے بعد اپنے داماد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نبیلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جیل والوں نے بتایا ہے کہ رانا ثنا اللہ کی ایم آر آئی کروائی گئی ہے جس کی رپورٹ ٹھیک آئی ہے،ہمیں بتایا جائے جیل میں تو ایم ار آئی ہوتی نہیں تو کہاں سے کروائی گئی ہے،کیا خلائی مخلوق نے رانا ثنااللہ کا جیل میں ایم آئی آر کیا،اگر رانا صاحب کو کچھ ہوا تو عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ریلی پر ہمارے خلاف جو مقدمات درج کئے گئے ہیں ہم ان میں ضمانت نہیں کروائیں گے، حکومت نے ہمارے خلاف جو کرنا ہے، کر لے ہمیں کوئی پرواہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ رانا ثنااللہ خان نے میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیاکہ انہوں نے ان کے معاملے کو اٹھایا۔فیصل آباد میں مریم نواز کی ریلی میں ظلم و زیادتیاں کی گئیں،ریلی کے دوران ہمیں نظر بند کرنے کی کوشش کی گئی لیکن عوام باہر نکلے اور ثابت کیا کہ رانا ثنااللہ بے گناہ ہے اور انہوں نے ریلی کامیاب کروائی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ رانا ثنااللہ کاچالان عدالت میں پیش کر دیاگیاہے،آگے دیکھیں کیا بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے آبائی گھر کو مدرسے میں منتقل کیا جہاں یتیم بچے پڑھتے اور قرآن حفظ کرتے ہیں،اس کے اکاؤنٹس بھی بھی منجمد کر دئیے گئے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…