اسلام آباد (این این آئی) اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے یکم اگست کو ہونے والے اجلاس بارے حکمت عملی مرتب کرلی۔ منگل کوسینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا اجلاس
پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر ایک میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن،) اے این پی، پی کے ایم اے پی، این پی، جے یو آئی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے اراکین شریک ہوئے، چیئرمین سینٹ کیلئے اپوزیشن کے مشترکہ امیدوار حاصل بزنجو بھی اجلاس میں موجود تھے،اراکین نے سینٹ کے ریکوزیشن پر بلائے گئے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا جبکہ یکم اگست کو چیئرمین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے بلائے گئے ریگولر اجلاس بارے حکمت عملی طے کی گئی۔ اجلاس میں اپوزیشن نے سینیٹ میں حکومت ٹف ٹائم دینے کافیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ ظفر الحق نے کہاکہ اجلاس میں 63 سینیٹرز شریک تھے۔ صحافی نے سوال کیا کہ ہمیں معلوم ہے کونسے سینیٹرز بکیں گے آپ کو پتہ نہیں؟۔ راجہ ظفر الحق نے کہاکہ میں نے کبھی سودا بازی نہیں کی۔ صحافی نے سوال کیا کہ چیئرمین سینیٹ اجلاس کی صدارت کرینگے کیا کہیں گے؟ یہ ہم آپ کو ایوان میں جواب دینگے۔ اپوزیشن جماعتوں نے سینٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی تحریک پر ووٹنگ کیلئے یکم اگست کو ہونے والے اجلاس بارے حکمت عملی مرتب کرلی۔ منگل کوسینٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے اراکین کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس کمیٹی روم نمبر ایک میں سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ظفرالحق کی زیر صدارت ہوا