بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

30اضلاع میں ایک لاکھ 20ہزار 7سو ایکڑ زمین کسانوں کو تین سال کے لئے الاٹ کرنے کا فیصلہ،بڑی خوشخبری سنادی گئی

datetime 20  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ پنجاب کابینہ نے لینڈلیز پالیسی کے تحت صوبے کے30اضلاع میں ایک لاکھ 20ہزار 7سو ایکڑ زمین کسانوں کو الاٹ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے-یہ غیر آباد زمینیں کسانوں کو کاشتکاری کے لئے عرصہ دراز سے دی گئی تھیں  اور کسانوں نے اپنی محنت سے ان زمینوں کو آباد کیا اور اب یہ زمینیں انہیں الاٹ کردی جائیں گی-

اس کا میکانزم بنالیا گیا ہے،زمین کی ویلیوہرضلعی کلکٹر نے طے کردی ہے – کسانوں کو ساڑھے بارہ ایکڑ تک رقبہ الاٹ کیا جائے گا-سٹیٹ لینڈ کی ڈسپوزل پالیسی کے بھی جامع اصولوں کی منظوری دی گئی ہے اب پسند اور ناپسند کی بنیاد پر زمین کی الاٹمنٹ کا سلسلہ ختم کردیاگیا ہے-کسی وزیر یا افسر کے صوابدیدی اختیارات ختم کردیئے گئے ہیں اس حوالے سے شفاف میکانزم وضع کیا گیا ہے جس سے مقدمہ بازی کا بھی خاتمہ ہوگا-زمین لیز پر دینے کے حوالے سے پہلے محکمہ ریونیو جو عام آدمی کو تنگ کرتا تھا اب اس پالیسی کے تحت اس کی جان محکمہ ریونیو سے چھڑا دی گئی ہے عارضی کاشت لیز کے حوالے سے بھی پالیسی وضع کردی گئی ہے اور یہ پالیسی2016سے رکی ہوئی تھی اب اسے 2020تک توسیع دی گئی ہے -صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ لیز کی مدت ایک سال کی بجائے تین سال ہوگی- لیز ہولڈرواجبات ادا کرکے لیز کو توسیع دلا سکتے ہیں – صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے کہا کہ حالیہ بارشوں، طوفان اور ژالہ باری کے باعث  ہونے والے نقصان کے ازالے کے لئے بھی صوبائی کابینہ نے مکمل پیکیج کی منظوری دی ہے -26اضلاع کے 55متاثرہ دیہاتوں کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے اور یہاں آبیانہ، مالیہ معاف ہوگا -صوبائی وزیر نے کہا کہ پولیس کے منجمند فکس ڈیلی الانس کو 2013کی شرح سے بحال کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے –

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کی قربانیوں کے پیش نظر پنجاب حکومت نے اپنے محدود وسائل کے اندر رہتے ہوئے پولیس کے الانس بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے- پولیس فورس کے گریڈ ایک سے گیارہ کے ملازمین جن کی تعداد ایک لاکھ85ہزار248بنتی ہے ان کے الانس بڑھانے پر ہر سال تقریبا دس ارب روپے اضافی خرچ ہوگا- بارہ سے گریڈ سولہ کے 22464ملازمین کے الانسز بڑھانے پر تقریبا2.08ارب روپے خرچ ہوں گے-گریڈ 17 سے 22 تک کے ایک ہزار سے زائد پولیس ملازمین کے الانسز بڑھانے پر 0.26بلین خرچ ہوں گے-سیکرٹریٹ کے ملازمین کے لئے بھی الانسز بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…