بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

مریدعباس قتل، کس نے کتنا پیسہ لگایا؟ نجی ٹی وی کے دو اینکرز سمیت کئی اہم افراد شام، کروڑوں کی انویسٹمنٹ، سنسنی خیز انکشافات

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) اینکر پرسن مریدعباس اورخضرحیات کیقتل کی تحقیقات جاری ہیں، ملزم عاطف کیساتھ بزنس میں کس نیکتناپیسہ لگایا، تحقیقاتی اداروں نے ریکارڈ جمع کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اینکر پرسن مریدعباس اور خضرحیات کے قتل کی تحقیقات میں مزید پیشرفت سامنے آئی، تحقیقاتی اداروں نے ملزم عاطف کے ساتھ لوگوں نے کتنے پیسے لگانے سے متعلق ریکارڈ اکھٹا کرلیا ہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق مرید عباس اور اس کے قریبی دوستوں کے سات کروڑ روپے لگے، مقتول خضرحیات اور عینی شاہد عمر ریحان نے پانچ کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، تمام افراد نے اپنی قریبی،اہل خانہ اور دوستوں سے پیسے جمع کرکے انویسٹ کئے تھے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ مرید اور اس کے دوستوں کے علاوہ نجی ٹی وی کے دو اینکرز سمیت کئی افراد کی بھی کروڑوں روپے کی انویسٹمنٹ تھیں، دونوں نے ساڑھے8کروڑ روپے لگائے۔ذرائع کا کہنا ہے پلاسٹک کے تاجر کی82 لاکھ روپے کی رقم پھنس گئی جبکہ عاقب نامی شخص نے 50 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی۔تفتیش میں ملزم عاطف کے گیارہ بینک اکانٹس کا بھی انکشاف ہوا، ان بینک اکانٹس کے تحقیقات کے لئے ایف آئی اے سے رابطہ کیا جائے گا۔یاد رہے اینکرمریدعباس اور ردوست کے قتل سے متعلق تہکہ خیز انکشافات سامنے آئے تھے اور ڈبل شاہ طرز کے نیٹ ورک چلائے جانے کاانکشاف ہوا تھا، بظاہرٹائر کے نام پر کئے گئے کاروبار میں ٹی وی انڈسٹری کے سیکڑوں ملازمین نے کروڑوں روپے لگارکھے تھے۔تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مرید عباس نے عاطف زمان کے ساتھ ملکرسرمایہ کاری کی، میڈیاانڈسٹری کے کچھ اور لوگ بھی ان کے پارٹنر تھے، لوگوں سے کم سے کم 10لاکھ روپے کی رقم بطور سرمایہ کاری لی جاتی تھی اور 10 لاکھ روپے کی سرمایہ کار ی کے عوض ہر 2 ماہ بعد 50ہزار روپے ملتے تھے۔

واضح رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان بخاری میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، واقعے میں نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور انکے دوست خضر پر عاطف زمان نامی شخص نے فائرنگ کی، فائرنگ سے خضر موقع پر ہی جاں بحق اور مرید عباس اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے تھے۔پولیس کے مطابق قاتل عاطف زمان نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے تشویشناک حالت میں نجی اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…