منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

نئے مالی سال میں مہنگائی کی رفتار بھی مزید تیز ہوگئی،کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی31بنیادی اشیاء مزید مہنگی،عوام کے ہوش اُڑ گئے

datetime 15  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) نئے مالی سال میں مہنگائی کی رفتار بھی مزید تیز ہوگئی ہے،ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی31بنیادی اشیاء مزید مہنگی ہو گئیں، ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 15 فیصد سے بھی تجاوز کر گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق جولائی کے دوسرے ہفتے کے دوران ہفت روزہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح 15.01 فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ سال یہ شرح 4.2فیصد تھی، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں آلو، لہسن، چینی، آٹا، گھی، دال ماش، دال مونگ، دال مسور،

دال چنا، مٹن، بیف، دودھ اور دہی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔روزمرہ استعمال کی اشیاء میں سے گیس، کپڑا، صابن، انرجی سیور اور جلانے کی لکڑی بھی مہنگی ہوگئی۔ مسلسل مہنگائی کے باعث مارکیٹ میں کھانے پینے اور روز مرہ استعمال کی 53 بنیادی اشیاء میں سے 46 اشیاء گزشتہ سال کے مقابلے میں 91 فیصد تک مہنگی ہو چکی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گیس گزشتہ سال سے 91 فیصد مہنگی جبکہ لہسن گزشتہ سال سے 74 فیصد مہنگا ہے جبکہ کپڑا 20 فیصد مہنگا ہو چکا ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…