بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

 حکومت کاتمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکس لگانے کافیصلہ

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)سیاسی معاون برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے داتا دربار و بادشاہی مسجد کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے لوگوں سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے و یژ ن کے مطابق محکمہ اوقاف و مذہبی امور میں  اصلاحتی عمل کو تیزی سے پایہ تکمیل کیا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں حکومت پنجاب چائنہ کی ہواوے کمپنی کے شتراک سے صوبہ بھر کے تمام درباروں پر جدید الیکٹرانک کمپیوٹرائزڈ نذرانہ بکسوں کا اجراء کرے گی۔

تمام نذرانہ بکسوں کا کنٹرول جدید کیمروں اور وائی فائی کے عمل سے ہو گا۔تمام نذرانہ بکسوں کی نگرانی و مانیٹرنگ کا عمل باقاعدگی سے ماسٹر کنٹرول روم سے کیا جائے گا۔مقررہ تاریخ پر جب تمام نذرانہ بکسوں کو کھولا جائے گا۔ اس مو قع پر نامزد کردہ کمیٹی کے ممبران اور بنک کے افسران بھی موقع پر موجود ہونگے جو اپنی نگرانی میں رقوم کی گنتی کا عمل شروع کرینگے۔ یہ عمل کرپٹ مافیا کے خلاف سخت اقدامات اپنانے کے لئے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں کرپٹ اور دھوکہ باز مافیا کے خلا ف موقع پر سخت اقدامات عمل میں لائے جا سکیں۔انہوں نے مذیدبتایاکہ ڈیپارٹمنٹ کی ترقی کے عمل میں آنے والے ہر قسم کے عناصر کی سر کوبی کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ اوقاف کے تمام شعبہ جات کے افسران کوتمام ٹار گٹ کے حصول کے لئے ٹائم فریم فراہم کر دیا گیاہے۔انہوں نے بتا یاکہ دنیا بھر سے زائرین حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری و دیگرمزارات پر لنگر کی تقسیم کے لئے آن لائن رقوم کی ترسیل کا عمل شروع کیا جا رہا ہے،جبکہ ملکی و غیر ملکی زائرین کے لئے  ” سہولت ڈیسک” داتا دربار اور بادشاہی مسجد کے سامنے واقع عالمگیری پارک میں قائم کر دئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے تما م ملازمین کی با قاعدہ مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ اوقاف کے تمام ملازمین کی حاضری کے لئے بائیو میٹرک سسٹم کو لاگو کرنالازم و ملزوم کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…