بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

زلزلہ زدگان کیلئے برطانوی امدادکی چوری،برطانوی اخبارڈیلی میل کی خبر دینے والا”ڈیوڈ روز“ کون ہے؟اس کا عمران خان سے کیا تعلق ہے  اور وہ اب تک کیا کرتارہا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 14  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شریف خاندان کی جانب سے زلزلہ زدگان کی رقم چوری کرنے سے متعلق ڈیلی میل کی خبر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب شہباز شریف کے بغض حسد میں ملک کی جگ ہنسائی ذلت نہ کریں،شہزاد اکبر کی نوکری جانے والی ہے،دس ماہ میں شہزاد اکبر کو ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں ملی،اس کے بعد بین الاقوامی جھوٹے اخبار میں خبر چھپوائی گئی، ڈیوڈ روز اپنی پروفائل پر کئی لوگوں سے مانگی اپنی سٹوریز پر معافی مانگ چکے ہیں،

عوام کو بتائیں کہ کرپشن کہاں ہوئی ڈیلی میل میں خبر لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ اتوار کومسلم لیگ (ن)کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ صبح سے ڈیلی میل کی ایک سٹوری میڈیا کی زینت ہے،سرکاری ترجمان سرکاری خرچے پر سٹوری کے متعلق جھوٹ بول رہے ہیں،معاملہ مسلم لیگ ن کا نہیں بلکہ ملک کا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ مشیر اطلاعات اس سٹوری پر تبصرہ کرچکی ہیں جس کے متعلق یوکے ایڈ نے ریبٹل جاری کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک صحافی کو بنی گالا میں سٹوری گھڑنے کی سازش تیار کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹے عمران خان کی ذہنی اختراع ہے۔مریم اورنگ زیب نے کہاکہ سٹوری میں کہا گیا ہے کہ شہزاداکبر کے مطابق شہباز شریف نے چوری کی،ڈیلی میل کو فیک سٹوریز کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ مریم اورنگ زیب نے کہاکہ ڈی ایف آئی ڈی نے شہباز شریف کے منصوبوں پر عملدرآمد کی تعریف کی ہے،عمران خان کی موجودگی میں بنی گالہ میں سٹوری پھیلانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کی نوکری جانے والی ہے،دس ماہ میں شہزاد اکبر کو ایک روپے کی بھی کرپشن نہیں ملی،اس کے بعد بین الاقوامی جھوٹے اخبار میں خبر چھپوائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر نے ایک صحافی کو بلایا، ڈیوڈ روز صحافی کی عمران خان سے ملاقات کرائی گئی۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب نے صحافی ڈیوڈ کی تصویر پریس کانفرنس میں پیش کر دی،تصویر میں ڈیوڈ روز عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس صحافی کی سٹوریز کو کئی بین الاقوامی اخبار جھوٹا کہہ چکے ہیں، ڈیلی میل اکثر فکسڈ سٹوریز شائع کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈیوڈ روز اپنی پروفائل پر کئی لوگوں سے مانگی اپنی سٹوریز پر معافی مانگ چکے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران صاحب شہباز شریف کے بغض حسد میں ملک کی جگ ہنسائی ذلت نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ آپ ملک کو متنازعہ بنارہے ہیں ملک کی جگ ہنسائی کررہے ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا شہزاد اکبر ڈیلی میل کے ملازم ہیں، عوام کو بتائیں کہ کرپشن کہاں ہوئی ڈیلی میل میں خبر لگانے کی کیا ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کے خلاف آپ نے ایک ثبوت بھی نہیں دیا، اپنی ناکامی کو عوام سے چھوپانے کیلئے یہ خبر لگائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کو کنٹینر پر کیے گئے تقریروں اور دعوے کا جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان صاحب شہباز شریف اور نواز شریف جیسا کام کر کے دیکھاؤ،عمران خان کی حکومت نے نواز شریف کے منصوبوں پر صرف تختی لگائی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک میں مختلف منصوبوں کو بند کیا، پاکستان کے عوام کو وہ چھے فیصد ترقی واپس دیں۔ انہوں نے کہاکہ آج پورا ملک بند ہے، نوجوانوں کے لئے روزگار نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ چھے فیصد پر ترقی کرتا ہوا ملک ڈھائی فیصد کر دیا، ملک میں حکومت نے صرف ترجمان ہی پلانٹ کیے ہے۔انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کو اتنا شعور نہیں کہ 2005کے زلزلے میں شہباز شریف وزیر اعلیٰ نہیں تھے، شہباز شریف 2007 میں پاکستان آئے تھے۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کا جھوٹی خبر پر میڈیا ٹرائل ہو رہا ہے، عمران خان خدارا شہباز شریف کے بغض میں ملک کی ذلت نہ کریں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دوست ممالک ہر مشکل میں ساتھ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حمزہ شہباز جھوٹے الزام میں جیل میں ہیں، ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو سکی۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ اربوں روپے کی کرپشن کے الزام لگائے گئے مگر ایک روپیہ ثابت نہیں کر پائے۔انہوں نے کہاکہ پشاور میٹرو میں بدترین کرپشن ہوئی شہزاد اکبر اس پر کوئی سٹوری کیوں نہیں دیتے۔ انہوں نے کہاکہ ایک روزقبل پورے ملک میں شٹر ڈاؤن ہڑتال تھی۔ انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ بنک عمران خان کے اٹھارہ جعلی اکاؤنٹس کی نشاندہی کر چکا ہے، جعلی اکاؤنٹس سے عمران خان کی جھوٹی انتخابی مہم چلائی گئی۔انہوں نے کہاکہ شہباز شریف کو شفافیت پر کئی سرٹیفکیٹس ملے، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن میں واؤچر سکیم میں ایک ارب ڈالر دیا گیا، وہ پیسے تعلیمی اخراجات برداشت نہ کرنے والے بچوں کے لئے تھی،

اس سکیم سے بیس سے پچیس ہزار طلبا آج تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمت ہے تو اس منصوبے میں کوئی ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت کر کے دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ ساڑھے تین سو ڈیم بننے تھے وہ کدھر ہیں، ملتان موٹروے نظر آتی ہے لیکن ایک کھرب کے پشاور میٹرو کے کھڈے نظر نہیں آتے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کی عوام کی رائے بدلنی ہے تو نواز شریف اور شہباز شریف جیسا کام کر کے دکھائیں۔انہوں نے کہاکہ جج ارشد ملک کی وڈیو اپنی جگہ موجود ہے، ارشد ملک کو ہٹانے پر حکومت کو اعتراض تھا۔انہوں نے کہاکہ کہاں گئے پچاس لاکھ گھر، گری ہوئی حرکتوں سے اپنے وعدوں سے جان نہیں چْڑا سکتے۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ لوگ آپ کو ٹیکس نہیں دے رہے آپ کو چور کہہ رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…