ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

جس طرح مریم نواز نے پارٹی کو تباہ کیا ، ویڈیو کیس میں بھی یہ پورس کی ہتھنی ثابت ہونگی‘ عدلیہ اور فوج پر الزام لگا کر ٹارزن بننے کی کوشش کرنے والوں کا کیا انجام ہوگا؟ بڑادعویٰ سامنے آگیا

datetime 13  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جس طرح مریم صاحبہ نے پارٹی کو تباہ کیا ہے ویڈیو کیس میں بھی یہ پورس کی ہتھنی ثابت ہوںگی ، ویڈیو ان کے اپنے گلے پڑ جائے گی ،وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کے معاملے میں ایک عرب ملک کے بادشاہ کو صاف الفاظ میں جواب دے چکے ہیں۔

22جولائی کو عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں اور دونوں کا مزاج ایک جیسا ہی ہے ، یہ بڑی مشکل میٹنگ ہو گی،میں اس وقت عدلیہ اور فوج کو جمہوریت اور سیاست کی ضامن سمجھتا ہوں ، عدلیہ اور فوج پر الزام لگا کر ٹارزن بننے کی کوشش کرنے والے ٹکٹکی پر لٹکنے جارہے ہیں ، چیئرمین سینیٹ کا دلچسپ او رکانٹے دار مقابلہ ہوگا اور میں صادق سنجرانی کو کامیاب ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں ،اکبر ایکسپریس کے حادثے کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ، تمام لوکو موٹیو میں کیمرے نصب کرنے جارہے ہیں ، ریلوے کی موجودہ دور کی تمام انکوائریاں ایک ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریلو ے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے کے 1500ان مینڈ پھاٹک ہیں جس کی وجہ سے حادثات ہوتے ہیں ۔ ایم ایل ون منصوبے کے بعد تمام پھاٹک بند ہو جائیں گے اور ٹریک کے اطراف کے رہائشیوں کے لئے انڈر گرائونڈ یا اوور ہیڈ برج سے راستہ دیا جائے گا۔ اکبر ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے ، اس میں ڈرائیور ، اسٹیشن مینیجر اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے خلاف کارروائی کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور کی بھی جو انکوائریاں ہیں انہیں بھی ایک ماہ کے اندر اندر مکمل کر کے ذمہ داروں کو محکمے کے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جن ڈرائیورز کے انٹرویوز ہو چکے ہیں انہیں والٹن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ، ٹی ایل اے کے معاملے پر چار رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے ، ٹی ایل اور وزیر اعظم پیکج کے ملازین کو جلد مستقل کر دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے 4ارب کا خسارہ کم کیا ہے جبکہ اپنی آمدنی کے ہدف سے زائد کمایا ہے ۔

19جولائی کو آخری مسافر ٹرین میانوالی ایکسپریس چلانے جارہے ہیں ۔ ہم نے ڈرونز کے ذریعے 288 کوچز اور ویگنز اکٹھی کی ہے جن میں سے 178کو سکریپ کرنے جارہے ہیں جبکہ باقی 100کو تیار کر کے انہیں کراچی او رلاہور میں کھڑا کریں گے ۔ اس وقت 136مسافر ٹرینیں اور 55ٹرینیں روزانہ کی بنیاد پر چل رہی ہیں اور بمپر ٹو بمپر ہیں ۔ پاکستان بہت بڑا ملک ہے او رہم نے سب کو سہولت دینی ہے ، ہم دس اے سی کوچز سٹینڈ بائی رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کی سہولت کے لئے ایکسلیٹر نصب کرنے جارہے ہیں اور اس کے ٹینڈر کے لئے 145دن چاہئیں جبکہ اسی طرح نئی کوچز کا ٹینڈر کیا ہے اور اس کے لئے 45درکار ہیں۔ ہم نے نے کوشش کی ہے اس میں روس ، ترکی سمیت دیگر ممالک بھی شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اصل مسئلہ سکھر ڈویژن میں ہے جہاں کوئی افسر جانے کو تیار نہیں اور اس کی وجہ 2010ء سے 2014 ء کے حالات ہیں ۔

ایم ایل ون میں نواب شاہ ، کنڈی ٹریک کو پہلے ٹھیک کریں گے اور یہ ریلو ے ترقی کا موجب بنے گا ۔ ہم نے لوکو موٹیو میں بھی کیمرے لگانے کا فیصلہ کیاہے ، بلیک باکسز کے بارے میں معلو م نہیں کتنے کا لگے گا لیکن ٹریکٹر کو آگے لے کر جائیں گے۔ اس کے علاوہ ریلوے میں 1122کی طرز پر منصوبے لارہے ہیں ،ہم ریلوے کو آگے لے کر جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ سب سے اچھی کارکردگی ریلوے کی ہے اور ہم دستاویزات دیں گے اس کا موازنہ کر لیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون کے بعد تمام پھاٹک ختم ہو جائیں گے ، اس کا پی سی ون پلاننگ کمیشن کے پاس چلا گیا ہے ، افسران نیب کی وجہ سے فیصلہ کرتے ہوئے ڈرتے ہیں ۔انہوں نے کہا ک میں کہتا ہوں کہ آرام ہے لیکن ریلوے میں لوگ کہتے ہیں کہ کام آرام ہے ۔ انہوںنے حادثات میں کسی سازش کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ اس میں کسی کا ہاتھ نہیں ہے ۔ دس سالوں میں ریلو ے کے انفراسٹر اکچر پر ایک روپیہ بھی خرچ نہیں کیا گیا ۔

جاتی امراء ، ننکانہ کے اسٹیشنز پر دو ارب روپے لگا دئیے گئے ۔ لاہور اور کراچی کے درمیان ٹرین چل نہیں رہی او ریہ کشمیر تک جانے کی باتیں کر رہے تھے ۔ ان کے دور کے خریدے گئے جی کمپنی کے لوکو موٹیو کی ابھی گارنٹی بھی ختم نہیں ہوئی لیکن وہ شیڈ میں کھڑے ہیں ۔ ہم نے تمام ٹرینیں سٹڈی کے بعد چلائی ہیں ۔ ایم ایل ٹو ، تھری اور فور کا ٹینڈر بھی لگا دیا ہے، ایم ایل ٹو ایف ڈبلیو او کو دینے جارہے ہیں ۔

انہوں نے جج کی ویڈیو کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ بیوقوف دوست سے عقلمند دشمن بہتر ہوتا ہے ، مریم صاحبہ نے پارٹی کو تباہ کیا اب وہ اس کیس میں بھی ان کے لئے پورس کی ہتھنی ثابت ہوں گی ۔ جن لوگوں کی بات کی جارہی ہے وہ (ن) لیگ کے لئے حلفیہ بیان نہیں دیں گے ۔ یہ سارے پھنس گئے ہیں ، یہ ویڈیو ان کے گلے پڑ جائے گی۔ اس وقت ملک میں عظیم ترین ججز ہیں جو ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں او رچوروں کو قانون کے کٹہرے میں بھی لائیں گے۔

ان ججز کی امانت اور قانون پر عبور کی قسم کھائی جاسکتی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ 22جولائی کو عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملنے جارہے ہیں اور دونوں کا مزاج ایک جیسا ہی ہے ، یہ بڑی مشکل میٹنگ ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ملک میں افرا تفری چاہتی ہے ، کون سی حکومت ہے جوتاجروں کو ناراض کرنا چاہتی ہے ، کون سی حکومت ہو گی جو بجلی ،گیس اور مہنگائی کے چنگل میں پھنس جائے لیکن ان چوروں کی وجہ سے حالات اس نہج پر پہنچے ہیں اور کوئی آپشن نہیں تھا ۔

اب پاکستان اور دنیا میں ویڈیو کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے تو نواز شریف کا فیصلہ واپس نہیں ہوگا اگر ایسا ہوا تو انہیں دوسرے میں سزاہو جائے گی ۔ انہوںنے کہا کہ میں واحد سیاستدان ہوں جس نے کابینہ کے اجلاس میں عمران خان کو کہا کہ انہیں جانے دو او رسکھ سے حکومت کرو ، ایک عرب ملک کے بادشاہ نے نواز شریف کے معاملے پر بات کی جس پر وزیر اعظم عمران خان نے انہیں واضح جواب دیدیا ۔

میں سمجھ رہا تھا کہ اب اس ملک سے پیسے نہیں ملیں گے لیکن اس نے وہاں سے جا کر پیسے بھجوا دئیے ، میں رقم نہیں بتائوں گا اس سے آپ کو اس شخصیت کاعلم ہو جائے گا۔ ملک کی سیاست میں نوے روز بڑے اہم ہیں ۔ انہوں نے چیئرمین سینیٹ کے حولے سے سوال کے جواب میں کہا کہ یہ بڑا دلچسپ او رکانٹے دار مقابلہ ہوگا او رمیں صادق سنجرانی کو جیتے ہوئے دیکھ ہوں ۔ ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈی والا کے خلاف بھی تحریک عد م اعتما دآ گئی ہے اب وہ سینیٹ کے چیئرمین کی ووٹنگ نہیں کرا سکیں گے بلکہ اور کوئی سینیٹر یا شخص یہ ووٹنگ کرائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی چور مچائے شور کی فلم نوے دن کو انجام کو پہنچ جائے گی اور عمران خان قوم کو مشکلوں سے نکال لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے میں چوروں کا قبضہ تھا ، شالیمار کے بعد تہذیب کا کیس بھی نیب کو بھجوا رہے ہیں ، بزنس ایکسپریس کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے ،جوبھی وقت حاضر کے پیسے دینے کے لئے تیار ہے ہم اس سے مذاکرات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کی ہزاروں ایکڑ کے پیسے دینے والے 4200لوگ کو تین ماہ کی بجائے ایک ماہ وقت کا وقت دیا ہے اگر وہ توسیع مانگیں گے تو دیکھیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ اب حالات عجیب ہوتے جارے ہیں ،( ن) لیگ میں دو گروپ واضح ہیں ،ایک ڈھیل والا اور ایک جوڈو کراٹے والا لیکن بنکا ک کے شعلے والے روند دئیے جائیں گے ۔ انہو ں نے کہا کہ کسی نے سوچا بھی تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری اندر ہوں گے ، شہباز وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں ۔ایک کو حمزہ عزیز ہے اور مریم کو نواز شریف عزیز ہے ۔ یہ اللہ کی پکڑ میں آئے ہوئے ہیں انہیں اللہ سے معافی مل جائے تو مل جائے ویسے ان کیلئے کوئی معافی نہیں دیکھ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرپشن کرنے والے کسی شخص کو معاف نہیں کرے گا ۔

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…