بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

سعودیہ سے پاکستانیوں کی رہائی، فرانسیسی وزیراعظم کی کال اور روس سے دعوت بھی جھوٹ، ن لیگ نے وزیراعظم کو ان کے جھوٹ یاد دلا دیے

datetime 11  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سعودیہ سے پاکستانیوں کی رہائی، فرانسیسی وزیراعظم کی کال اور روس سے دعوت بھی جھوٹ، لیگی رہنما نے وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آج تک تحریک انصاف نے جتنے بھی دعوے کئے سب جھوٹ ثابت ہوئے۔ عظمی بخاری نے کہا کہ سعودیہ سے پاکستانیوں کی رہائی جھوٹ، فرانسیسی وزیر اعظم کی کال جھوٹ،

قطر سے 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری جھوٹ، روس میں مہمان خصوصی بھی جھوٹ، امریکی سینٹ سے خطاب بھی جھوٹ، عمران خان کو روس کے دورے کی دعوت بھی جھوٹ ثابت ہوئی، لیگی رہنما نے کہا کہ لیکن خان صاحب جھوٹ نہیں بولتے، انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بھی عمران خان کے جھوٹوں کی ایک لمبی لائن ہے اور ہم ان تمام جھوٹوں کو بے نقاب کریں گے،دوسری جانب مسلم لیگ (ن) نے بڑھتے ہوئے ٹرین حادثات پروزیر ریلوے شیخ رشید سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ عمران خان بڑے بڑے بول بولتے رہے مغرب کی مثالیں دیکر وزیر ریلوے سے استعفے کا مطالبہ کرتے تھے۔جس کو چپڑاسی نہیں رکھنا تھا اسکو وزیر ریلوے لگا دیا۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید کی کارکردگی کا یہ عالم ہے کہ ابتک ریلوے میں 46 حادثات رونما ہوچکے ہیں۔ان حادثات میں درجنوں پاکستانی شہید ہوچکے ہیں۔وزیر ریلوے شیخ رشید اپنی وزارت کا تو کام نہیں کرتے وہ صرف اس پر لگے ہوئے ہیں کہ پنجاب میں کتنے لوگوں کا فارورڈ بلاک بنانا ہے۔انہوں نے کہاکہ شیخ رشید معصوم لوگوں کا قاتل ہے اس کے اوپر ایف آئی آر درج کی جائے۔شیخ رشید ٹرین حادثات کا زمہ دار ہے وہ فوری مستعفی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…