اتوار‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2026 

750ارب کے نئے ٹیکس،آئی ایم ایف رپورٹ نے نیازی حکومت کے پارلیمنٹ اور قوم سے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے، شہباز شریف نے کھری کھری سنادیں

datetime 9  جولائی  2019 |

اسلام آباد /لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے آئی ایم ایف رپورٹ پر شدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف رپورٹ نے نیازی حکومت کے پارلیمنٹ اور قوم سے جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ حکومت نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا کہ 500 ارب کے نئے ٹیکس لگائے لیکن آئی ایم ایف نے بتایا کہ 750 ارب کے نئے ٹیکس لگائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فاشسٹ حکومت 1600 ارب کا ریکارڈ ٹیکسوں کا

بوجھ عوام پر لاد رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 90 ارب روپے کے اضافی ٹیکس تنخواہ دار اور کاروباری افراد سے وصول کیے جائیں گے جو معاشی دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہاکہ نئے ٹیکسوں سے پراپرٹی ٹیکس کا بوجھ 45 ارب جب بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ نئے گھر تو نہیں بنیں گے، لوگ اپنے گھر بھی بیچنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ یہ حماقت کرکے کس منہ سے سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پچاس لاکھ گھر بنائیں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ سیمنٹ، سریا، زمین، پٹرول، ڈیزل اور خوراک کی قیمتوں میں پہلے ہی ہوشربا اضافہ ہو چکا ہے، حکومت جلتی پر تیل ڈال رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ وزیراعظم ٹیکس گفٹ کا فیصلہ کرنے جا رہے ہیں، جہانگیر ترین نے انہیں لینڈکروزر کا جو تحفہ دیا ہے کیا وہ اس پر ٹیکس دیں گے؟۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ان اہداف کو حاصل نہیں کرسکے گی، الٹا کاروبار کو کو مزید تباہ کرنے جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ تباہی کا نیا نسخہ ہے اور لوگوں کے کچن پر تالا لگانے کا منصوبہ ہے کیونکہ اس سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ اتنے بھاری ٹیکسوں سے بے روزگاری مزید بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ کے وعدے جھوٹ،دعوے جھوٹ، اعدادوشمار جھوٹ، مقدمات جھوٹ۔ انہوں نے کہاکہ میڈیا پر اِس لئے پاپندی لگوائی جا رہی ہے کہ حقائق عوام کے سامنے نہ لائے

جا سکیں اور عوام کو دھوکے میں رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف نے گواہی دی ہے کہ نیازی حکومت اپنی قوم اور پارلیمان سے جھوٹ بولتی ہے۔انہوں نے کہاکہ ٹیکسوں کے بارے میں جھوٹ بول کر پارلیمان کا استحقاق مجروح کیاگیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیازی حکومت کی پارلیمنٹ کی توہین اور استحقاق مجروح کرنے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ میں انہوں نے 516ارب روپے کے ٹیکس بتائے جبکہ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ ستمبر تک 1000 ارب کے

ٹیکس جمع کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ بھکاری حکومت نے ہر چیز پر جھاڑو پھر دیا ہے، آئندہ ماہ بجلی کی قیمت میں اڑھائی روپے فی یونٹ اضافے سے مہنگائی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ خالی چیمبر حکمران کی وجہ سے قوم اور ملک کی جیب خالی ہورہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی وزراء اور ترجمانوں کو صرف جھوٹ بولنے پہ ترقی دی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ گیس میں پہلے ہی 200 فیصد اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کی زندگی پہلے ہی اجیرن بنا رکھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان قیمتوں میں مزید اضافے سے ہر مہینے عوام کے اخراجات میں قیامت خیز اضافہ ہو جائے گا، وہ گزارا کیسے کریں گے؟ اس سے بڑی نالائقی اور کیا ہو گی کہ 47 سال میں کم ترین تین فیصد مہنگائی کی شرح بڑھا کر 13 فیصد پر پہنچا رہی ہے،عمران نیازی صاحب ان حالات میں غریب زندہ کیسے رہیں گے؟،صنعت، کاروبار اور دکان کو پہلے ہی تالا لگ چکا ہے، آپ پورے پاکستان کو تالا لگانے پر تلے ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چوہے کھانا بند کریں


ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…