ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری،ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

datetime 9  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کاتسلسل جاری،منگل کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید12یسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں مزید20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 12یسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی

قیمت خرید157.38روپے سے بڑھ کر157.50روپے اورقیمت فروخت157.78روپے سے بڑھ کر157.90روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر156.70روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے بڑھ کر157.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں استحکام اور فروخت میں 70پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید میں استحکام اور قیمت فروخت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید175.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت178.00روپے سے گھٹ کر177.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید195.00روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت198.00روپے سے گھٹ کر197.50روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 20پیسے اور قیمت فروخت میں 10پیسے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید میں بھی10پیسے کااضافہ جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.40روپے سے بڑھ کر41.60روپے اورقیمت فروخت41.90روپے سے بڑھ کر42.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.40روپے سے بڑھ کر42.50روپے اورقیمت فروخت میں استحکام رہا۔منگل کوچینی یوآن کی قیمت میں ستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…