پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

فیصلے کی گھڑی آگئی،اسفندیار ولی خان میدان میں،حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کردیا،دیگر اپوزیشن جماعتیں بھی شامل

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے25جولائی سے حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آفتاب شیرپاؤ اور مولانا فضل الرحمان خیبر پختونخوا میں حکومت مخالف تحریک کا حصہ ہونگے، جبکہ پنجاب شہباز شریف کے سپرد کر دیا گیا ہے، بلاول سندھ میں جبکہ میر حاصل نزنجو اور محمود خان اچکزئی بلوچستان میں حکومت کو ٹف ٹائم دیں گے،سلیکٹڈ وزیر اعظم کی نالائقی اور نا اہلی کے باعث ملک خونی انقلاب کی

جانب بڑھ رہا ہے،21جولائی کو کراچی میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس کی قیادت اے این پی خیبر پختونخوا کے صدر ایمل ولی خان کریں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اے این پی سندھ کے عہدیداروں و کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید نے بھی اس موقع پر خطاب کیا، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ عوام کو مہنگائی، بے روزگاری اور بد امنی کے سونامی سے نجات دلانے کیلئے حکومت کو گھر بھیجنا ضروری ہو چکا ہے، 25جولائی سے حکومت ہٹاؤ مہم شروع کر دیا جائے گی اور تمام صوبوں میں تحریک چلانے کے بعد مشترکہ فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا،انہوں نے کہا کہ سفید پوش طبقے کیلئے جینا مشکل ہو گیا ہے، حالیہ بجٹ سے ہونے والی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت نے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، عوام دشمن حکمرانوں نے جینے کا حق چھین کر لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کر رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ جب غریب کو روٹی نہیں ملتی تو وہ آئینی و غیر آئینی،قانونی و غیر قانونی کی تفریق بھول جاتا ہے اور یہی وہ سبب ہے جس سے ملک خونی انقلاب کی جانب بڑھ رہا ہے،انہوں نے کہا کہ سپیکر نے سلیکٹڈ کا لفظ بولنے پر پابندی لگائی ہے لیکن اگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہو جائے ملک کا وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے، جوغیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہا ہے جس سے عوام میں بے چینی اور اضطراب بڑھتا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ متوسط طبقہ ختم ہونے کو ہے

جس کے بعد ملک خونی انقلاب کی جانب بڑھے گا،انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں عجب تماشہ لگا ہوا ہے ماضی کی تینوں حکومتوں میں شامل وزراء آج گزشتہ حکومتوں پر تنقید کر رہے ہیں، اس میں کوئی شک نہیں کہ وزیر اعظم سلیکٹڈ ہے اور تمام جماعتوں سے کرپٹ مافیا اکٹھا کر کے پی ٹی آئی کی چھتری تلے جمع کر لیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ آج کی مشیر اطلاعات، وزیر خارجہ اور مشیر خزانہ سابقہ حکمرانوں کے پیروں میں بیٹھے رہے اور اب سلیکٹڈ وزیر اعظم کی صفائیاں پیش کر رہے ہیں،

عمران خان قوم کو تابناک مستقبل کی نوید سنانے سے پہلے اپنے بچوں کو پاکستان لے کر آئیں،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے بدترین آمریت کا مقابلہ کیا ہے موجودہ حکمرانوں کی کوئی حیثیت نہیں، امپائر کی انگلی پر آنے والے انگلی پر ہی گھر چلے جائیں گے،موجودہ احتساب کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نیب کو حکومتی آلہ کار کے طور پر سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، رانا ثنا اللہ کی گرفتاری محض انتقامی کارروائی ہے، حکومت بوکھلاہٹ میں سیاسی مخالفین کو راستے سے ہٹا کر اپنے کیلئے گڑھا کھود رہی ہے،انہوں نے کہا کہ اے این پی بلا امتیاز احتساب کے حق میں ہے تاہم اس کی شروعات وزیر اعظم کے گھر سے ہونی چاہئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…