جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

نورالحسن کاانتقال ،جب تک ہم پا س تھے وہ ٹھیک تھے ، اچانک موت کیسے ہوئی، ڈاکٹروں نے کیا بتایا؟ اہلیہ نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا جب کہ کچھ دن پہلے لاہور میں نور الحسن کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔نجی ٹی وی کے مطابق موٹاپے کا شکار صادق آباد کا رہائشی نورالحسن انتقال کرگیا، نورالحسن کے لواحقین نے بھی موت کی تصدیق کر دی جب کہ ان کی میت کو آبائی شہر صادق آباد لے جایا جائے گا، نورالحسن کو کچھ روزقبل علاج کے لیے لاہور کے نجی ہسپتال میں لایا گیا تھا جہاں ان کا آپریشن کیا گیا تھا۔ترجمان شالامار ہسپتال کے مطابق نورالحسن کی موت ہارٹ اٹیک سے ہوئی، ہارٹ اٹیک سانس بند

ہونے سے ہوا جب کہ لواحقین نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ نورالحسن کی موت طبی امداد بند ہونے سے ہوئی جب کہ موت کی وجہ سے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔اہلیہ نورالحسن کا کہنا ہے کہ ہم صبح ناشتہ کرنے باہر آئے واپس آئے تو ہمیں بتایا گیا کہ نورالحسن انتقال کرگئے ہیں، جب تک ہم بیٹھے رہے وہ ٹھیک تھے، ہمیں طبیعت کی خرابی کا نہیں بتایا گیا بس اچانک موت کی اطلاع دی گئی، علاج تو ٹھیک ہورہا تھا لیکن اچانک پتہ نہیں کیا ہوا جب کہ ہمیں کسی نے موت کی وجہ کے بارے میں بھی کچھ نہیں بتایا صرف ڈیڈ باڈی حوالے کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…