اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

کامیاب مزاکرات کے بعد تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی 

datetime 7  جولائی  2019 |

کراچی(آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل سے کامیاب مزاکرات کے بعد کراچی کے تاجروں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔تاہم تحفظات دور نہ ہونے کی صورت میں ہفتے کو ہڑتال کا عندیہ بھی دے دیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے تاجروں کی ایکشن کمیٹی نے گورنر ہاؤس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ملاقات کی جس میں تاجروں کو درپیش مسائل پر بات چیت ہوئی ایکشن کمیٹی نے وفاقی بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسوں پر اپنے تحفظات سے گورنر سندھ کو آگاہ کیا جبکہ گورنر سندھ نے تاجروں کے تحفظات دور کرانے کی یقینی دہانی کراتے

ہوئے ان سے ہڑتال کی کال واپس لینے کی درخواست کی جس پر تاجررہنماؤں نے ہڑتال کی کال واپس لے لی۔بعدازاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گور سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ایکشن کمیٹی کے پیش کردہ 11مطالبات پر چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی سے ٹیلی فون پر بات کی، چیئرمین ایف بی آر نے یقین دلایا کہ وہ تاجروں کے تحفظات دور کریں گے، جبکہ تاجر ایکشن کمیٹی کے ممبران نے کہا کہ وفاقی حکومت کی یقین دہانی پر وہ فی الفور ہڑتال کی کال واپس لے رہے ہیں تاہم مطالبات پور ے نہ ہوئے تو ہفتے سے ہڑتال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…