پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

مراد سعید چھا گئے، پاکستان پوسٹ سب سے منافع بخش سرکاری ادارہ بن گیا

datetime 7  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مراد سعید چھا گئے، پاکستان پوسٹ سب سے منافع بخش سرکاری ادارہ بن گیا، پاکستان پوسٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس سال محصولات میں 116 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے زیادہ منافع بخش سرکاری ادارہ بن گیا ہے،

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی چیف اکاؤنٹس افسر اویس احمد نے کہا کہ وفاقی وزیر مراد سعید کی ولولہ انگیز قیادت میں محکمہ نے اس سال 14.5 ارب روپے منافع حاصل کیا ہے جو تمام سرکاری محکموں میں بلند ترین منافع کی شرح ہے تاہم انہوں نے کہا کہ 6 ارب روپے کی رقم مختلف محکموں کے ساتھ متنازعہ ہے جو ادارے نے سالہا سال سے وصول کرنی ہے اور اگر یہ معاملہ پاکستان پوسٹ کے حق میں حل ہو جاتا ہے تو محکمہ کے محصولات میں بھاری رقم کا اضافہ ہو گا۔اویس احمد نے کہا کہ محکمہ ڈاک کے بجٹ میں 10 فیصد کمی کے باوجود محدود وسائل میں بھی پاکستان پوسٹ کی کارکردگی قابل تعریف رہی ہے۔واضح رہے کہ وفاقی وزیر مراد سعید نے وزارت میں ریکوریوں کا ایک اور ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق پراجیکٹس کے خصوصی آڈٹ کے ذریعے مزید 4 سو 50 کروڑ روپے ریکور کر لئے،اسلام آباد: پہلے مرحلے میں 4 سو 23 کروڑ روپے ریکور کئے گئے تھے،وزارت مواصلات نے اب تک 7سو 88 کروڑ روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروا دی،رقم مختلف منصوبوں اور ٹھیکوں میں گھپلوں کی مد میں ریکور کی گئی،مزید 3 پراجیکٹس کا آڈٹ جاری کروڑوں روپے کی ریکوری کا امکان ہے۔ پاکستان پوسٹ سب سے منافع بخش سرکاری ادارہ بن گیا، پاکستان پوسٹ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں اس سال محصولات میں 116 فیصد اضافے کے ساتھ سب سے زیادہ منافع بخش سرکاری ادارہ بن گیا ہے

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…