بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ن) کا منڈی بہاؤالدین میں جلسہ روکنے کیلئے حکومت نے انتہائی قدم اُٹھا لیا، پکڑ دھکڑ شروع، دھڑا دھڑ چھاپے، متعدد رہنما و کارکن گرفتار

datetime 7  جولائی  2019 |

منڈی بہاؤالدین (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کا منڈی بہاؤالدین میں جلسہ روکنے کے لیے حکومت نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مار کر متعدد رہنماؤں و کارکنوں کو گرفتار کر لیا ہے، اس کے باوجود ن لیگ منڈی بہاؤالدین میں پاور شو کے لیے تیار ہے، انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے، ن لیگ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہتی تھی لیکن انتظامیہ نے اجازت دینے سے انکار کر دیا،

انتظامیہ نے سٹیڈیم کے دروازوں پر تالے لگا دیے اور پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کر دی، اس حوالے سے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ سکیورٹی خدشات کی وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے۔ ذرائع کے مطابق پولیس رات بھر بھی لیگی کارکنوں اور رہنماؤں کے لیے چھاپے مارنے میں مصروف رہی اور متعدد کارکنوں کو حراست میں بھی لے لیا۔ دوسری جانب مریم اورنگزیب ترجمان مسلم لیگ (ن)نے منڈی میں کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب مریم نواز کا اتنا خوف کہ جلسہ گاہ میں پانی چھوڑ دیا، آپ نے تو کہا تھا موت بھی برداشت کر سکتے ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مریم نواز کو منڈی میں جلسہ کی اجازت نہیں دی، آپ نے تو کہا تھا، موت بھی برداشت کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جلسہ تو ہو گا انشاء اللہ، یہ شیر ہیں اور وہ بھی نوازشریف کے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ملک کو ۱۲۰ دن بند کر دینے والے کو مریم نواز کے ایک جلسے سے اتنا خوف۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پہ حملہ کرنے والا ایک جلسے کی اجازت نہیں دے رہا اور کہتے ہیں موت بھی برداشت کر سکتا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب ٹی وی چلا کر رکھنا اور دیکھنا انشاء اللہ شیروں کا سمندر۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب سلیکٹڈ اور علیمہ باجی چور ہے کی آوازیں جلسوں کو روکنے سے بند نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جلسے کی اجازت نہیں دیتے کیونکہ وزیراعظم نواز شریف کے نعروں کی گونج سے ڈر لگتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…