بدھ‬‮ ، 19 اگست‬‮ 2026 

کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے کی وصولی،خواجہ آصف کی اہلیہ اور صاحبزادے کا نمبر بھی آگیا

datetime 7  جولائی  2019 |

لاہور(این این آئی)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کرپشن سکینڈل میں طلبی کے نوٹس پر مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف کی اہلیہ اور صاحبزادہ آج (پیر)کے روز نیب میں پیش ہوں گے۔نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ رکن قومی اسمبلی مسرت آصف خواجہ اور بیٹے خواجہ اسد آصف کو گزشتہ ہفتہ طلب کیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے تھے جس پر نیب نے دونوں کو 8جولائی کیلئے دوبارہ نوٹس جاری کیا تھا۔ خواجہ آصف

نے جمعرات کے روزلاہو رمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں کے نیب کے رو برو پیش ہونے کی تصدیق کی تھی۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے سابق میئر سیالکوٹ توحید اختر اوران کے بھائی نوید اختر کو بھی طلب کیا گیا ہے، کینٹ ہاؤسنگ سکیم کے ڈویلپر زاہد مقبول اور شاہد مقبول کو بھی نیب نے طلب کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ملزمان کیخلاف کینٹ ہاؤسنگ سکیم سیالکوٹ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)


ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…