لا ہور(آن لائن) صوبائی وزیر کا لو نیز فیا ض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ 4سال پہلے اے این ایف والے رانا ثنا ء اللہ کے خلاف منشیات کے ثبوت لے کر چوہدری نثار کے پا س گئے چوہد ری نثار نے نو از شریف سے پو چھا تو انہو ں نے کا رروائی کر نے سے منع کر دیا ،سزا یا فتہ مریم صفدر گلی محلوں میں
ریا ست کے خلا ف بول رہی ہے ۔ اپنے ایک انٹرویو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ میرا یک اپنا اسٹائل ہے عہدہ سے فارغ ہونے سے پہلے بھی احتیا ط کر تا تھا ابھی بھی کرتا ہو ں مگر میرا ایک اسٹائل ہے اس کو نہیں چھو ڑ سکتا اپو زیشن کو بتانا چاہتا ہو ں کہ اب میں میدان میں آگیا ہو ں جس طرح کی گیم کھیلنا چاہتا ہو ں میں تیار ہو ں ۔ انہو ں نے کہا کہ مریم نو از کو جلسہ کر نے سے کسی نے نہیں روکا قانو نی طور پر وہ ایک سزا یا فتہ مجرم ہیں اور ابھی وہ ضمانت پر رہا ہے ان کا کیا حق بنتا ہے کہ وہ سزا یا فتہ ہو نے کے باوجو د گلیو ں محلو ں اور سڑکو ں پر ریا ست اور عدالتی اداروں کے خلا ف اپنا نا م نہا د بیا نیہ بیا ن کر یں ، ایک سوال کے جو اب میں انہو ں نے کہا کہ 4سال پہلے اے این ایف والے رانا ثنا ء اللہ کے خلا ف ثبوت لے کر چوہدر ی نثار کے پا س گئے چوہدری نثار نے نو از شریف سے پو چھا تو انہو ں نے منع کر دیا نو از شریف کے کہنے پر ان کے خلا ف کا رروائی نہیں کی گئی میں دعویٰ سے کہتا ہو ں کہ رانا ثنا ء اللہ کے خلاف ثبوتوں سے نواز شریف اور چوہدری نثار علی واقف تھے ۔



















































