ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

غیرملکی کرنسی کی حد مقرر،ایف بی آر نے بیرون ملک جانے والے مسافروں پر بڑی پابندی عائد کردی

datetime 6  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے ایف بی آر نے بیرون ملک جانے والے مسافروں کو غیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قرار دے دیا ہے۔ترجمان کسٹم کے مطابق منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایف بی آر نے اہم اقدامات کرتے ہوئے کرنسی ایکٹ کسٹم قوانین میں ردوبدل کیا ہے۔ان قوانین کے تحت بیرون ملک جانے والے مسافر کوغیر ملکی کرنسی ڈکلیئریشن حاصل کرنا لازمی قراردیدیا گیا ہے۔بیرون ملک جانے والے مسافر کودس ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔ نئے قوانین کے تحت مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن لازمی جمع کرانا ہوگی۔

کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجرا کیلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر کانٹرز قائم کردیے گئے ہیں۔مسافر کو تحریری طور پر دس ہزار ڈالر بیرون ملک لے جانے کی اجازت لینا ہوگی۔اٹھارہ سال سے کم عمر مسافر کو پانچ ہزار ڈالر لے جانے کی اجازت ہوگی۔مسافر کو کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم لازمی جمع کرانا ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ شیر خوار بچے کیلئے پانچ سو ڈالر تک لے جانے کی اجازت ہوگی۔ ایئرپورٹ پرمسافر کی سہولت کیلئے کسٹم کرنسی ڈکلیئریشن فارم کے اجرا اور رقم کی تصدیق کی جائے گی۔ ایئرپورٹ پر رش ہونے کے باعث کسٹم کے کاؤنٹر پر افرادی قوت میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔



کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…