اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

کیلبری کوئین کے پاس ”غیبی امداد“پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں، تحریک انصاف کا مریم نواز کی پریس کانفرنس پر ردعمل،اہم مشورہ دیدیا

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ کیلبری کوئین کے پاس ”غیبی امداد“پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں۔ ہفتہ کو مراد سعید نے مریم نواز کی پریس کانفرنس پر رد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیلبری کوئین نے ایک مرتبہ پھر قوم کا وقت ضائع کرنے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہاکہ کیلبری کوئین کے پاس ”غیبی امداد“پہنچی تو میڈیا پر چلانے کی بجائے چیف جسٹس سے رجوع کرتیں۔ انہوں نے کہاکہ اپریل 2017 سے آج تک جتنے بھی ثبوت اس ٹبر نے پیش کئے وہ جھوٹے، جعلی اور شریف فونڈری میں تیار شدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جعلی قطری خطوط، کیلبری فونٹ اور ڈاکٹرز کے فرمائشی خطوط کے علاوہ  ایک کاغذ کا ٹکڑا اس خاندان نے پیش نہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ کیلبری پروڈکشن کی تازہ ترین قسط بھی بظاہر ڈان لیکس جیسے کسی درباری قصہ خواں کے ذہن کے اختراع محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پہلے دن سے اپنی صفائی پیش کرنے کی بجائے عدالتوں اور اداروں پر حملوں کا سہارا لیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ ججوں کی خرید و فروخت کے ناقابل تردید شواہد کیلبری کوئین کی بائیں جانب تشریف فرما انکے چچا کیخلاف موجود ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف، سیف الرحمن اور جسٹس قیوم کی ساتھ پوری اور واضح گفتگو یوٹیوب پر انہیں شرمندہ کرنے کیلئے موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نئی نسل اور نوجوان آل شریف کے حقیقی چہروں اور وارداتوں سے بخوبی آگاہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جھوٹ، بہتان، جعل سازی اور شرارتوں کی سیاست کا دور تمام ہوا۔ انہوں نے کہاکہ آل شریف کی سیاہ کاریوں کا محاسبہ کسی تعطل کیبغیر جاری رہے گا۔ انہوں نے کہاکہ ادارے پوری آزادی سے اپنا کام جاری رکھیں گے، چور جیلوں میں پہنچیں گے، جمہوریت مستحکم ہوگی اور پاکستان آگے بڑھے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…