جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف  کے رہنما پر لڑکی کو نوکری کا جھانسہ دیکر اس سے جسم فروشی کرانے کا الزام، مقدمہ درج کرلیاگیا، شرمناک انکشافات

datetime 6  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) درخشاں پولیس نے ڈیفنس کے رہائشی اور تحریک انصاف کے  رہنما اسرار عباسی کے گھر پر چھاپہ مار کر  14سالہ گھرملازمہ کو بازیاب کرالیا، کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ملزمہ نے بیان دیا کہ پانچ ملزمان نے اسے نشہ آور ادویات کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،ملزمان میں اسرار عباسی، بلال  انعم، صفیہ، کرن شامل ہیں جنہوں نے لڑکی کو گھر میں قید کرکے رکھا گیا،تشدد بھی کیا گیا۔

قبل ازیں اہل خانہ کی جانب سے اطلاع سامنے آئی تھی کہ پی ٹی آئی رہنما اسرار عباسی نے چار ماہ قبل دو لڑکیوں کو نوکری کے لیے بلایا اس کے بعد سے دونوں سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔اہل خانہ نے الزام عائد کیا کہ اسرار عباسی نامی شخص لڑکیاں سپلائی کرتا اور کالا دھندا کرتا اور کرواتا ہے لڑکی کے ماموں کی کوشش سے ایک لڑکی چار روز پہلے مدینہ ٹاون تھانے میں بلدیہ ٹاؤن اور 4 لڑکیوں کو ہفتہ کی صبح رینجرز کی مدد سے ڈیفنس درخشاں تھانے کی حدود سے برآمدکرایا گیا۔بازیاب ہونے والی لڑکیوں کے ماموں نے مطالبہ کیا کہ ایسے کالے دھندے کرنے کرانے والے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے اور یہ لوگ سیاسی شلٹر لیتے ہیں، سیاسی وابستگی کے باعث ایس ایچ او درخشاں فیملی کے ساتھ  تعاون نہیں کر رہے اور سیاسی دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔بعد ازاں صحافیوں نے جب اہل خانہ سے رابطہ کیا تو درخشاں پولیس نے لڑکی کے والدین کی نشاندہی پر ڈیفنس فیز 6 میں کارروائی کی اور انعم  نامی خاتون کے فحاشی کے اڈے سے لڑکی سے بازیاب کرایا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ بازیاب لڑکی کو نشہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا جاتارہا، لڑکی کے والدین کو 20ہزار روپے ماہانہ تنخواہ کا لالچ دیاگیا تھا، ملزمان کے پورے گروہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا البتہ ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ درخشاں پولیس نے ڈیفنس کے رہائشی اور تحریک انصاف کے  رہنما اسرار عباسی کے گھر پر چھاپہ مار کر  14سالہ گھرملازمہ کو بازیاب کرالیا، کمسن لڑکی کے ساتھ زیادتی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…