راولپنڈی(آئی این پی) منشیات کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا کی لاک اپ میں قید کی تصویر وائرل ہوگئی جبکہ تفتیشی ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاک اپ سے نکلنے والی تصویر پر تحقیقات شروع کردی۔اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا ثنا کی
لاک اپ سے لیک ہونے والی تصویر کی تحقیقات کررہے ہیں، تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رانا ثنا لاک اپ میں قید ہیں اور کمر پر ہاتھ رکھ کے باہر کی طرف دیکھ رہے ہیں، ابھی یہ کہنا قبل ازوقت ہوگا کہ رانا ثنا کی لیک ہونے والی تصویر اے این ایف لاک اپ کی ہے یا کیمپ جیل کی۔