پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان افغانستان کو سالانہ کتنے ارب ڈالرز کی برآمدات کرتاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان اورافغانستان کے درمیان دوطرفہ تجارت میں پیوستہ سال کے مقابلے میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

جو پیوستہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 4.97 فیصد کم ہے، مالی سال 2017-18 ء  کے 11 ماہ میں افغانستان کوبرآمدات سے 1.42 ارب ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔مئی 2019 ء  میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو115.79 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہوا۔مئی 2018 ء  میں افغانستان کو برآمدات سے ملک کو119.68 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔سٹیٹ بنک کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان سے درآمدات پرپاکستان نے 163.13 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف کیا، مالی سال 2017-18 ء  کے پہلے گیارہ ماہ میں افغانستان سے درآمدات پر پاکستان نے 135.87 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔مئی 2019ء  میں افغانستان سے درآمدات پر17.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا، مئی 2018ء  میں افغانستان سے درآمدات پر 17.28 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا گیاتھا۔اقتصادی ماہرین کے مطابق آنیوالے مہینوں میں پاکستان اورافغانستان کے درمیان تجارت میں اضافہ کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان نے چند ہفتہ قبل طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر پیش رفت جاری ہے۔  سٹیٹ بنک آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں افغانستان کو پاکستانی برآمدات سے ملک کو1.098 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…