منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

 میرے بیٹے اور داماد اب پاکستان واپس نہیں آرہے کیونکہ۔۔۔! شہبازشریف نے حیرت انگیزاعلان کردیا

datetime 4  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہاہے کہ عمران خان جمہوریت کے لئے بڑا خطرہ بن چکے ہیں یہی حالات رہے تو بہت  جلد جمہوری نظام کو  لپیٹ دیا جائے گا۔  مجھے گرفتار  بھی کر لیا گیا تو غریب عوام کے حقوق  کے لئے لڑوں گا  عمران خان  میں ہٹلر  کے جراثیم  سامنے آ رہے ہیں بد ترین آمریت  میں بھی جیلوں میں قیدیوں سے ملاقات  پر پابندی   نہیں لگائی گئی۔

میرے صاحبزادے  اور داماد کوپاکستانی عدالتی نظام  سے انصاف کی توقع نہیں اس لئے واپس نہیں آ رہے  جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے  گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف سے خاندان کے صرف 5 افراد کو ملاقات کی اجازت دی گئی بدترین آمریت میں بھی جیلوں میں  ملاقاتوں پرپابندی نہیں لگی انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر ہیں مشرف کی ایمنسٹی سکیم میں اپنا فلیٹ ڈکلیئر کیا شاہد خاقان عباسی کی ایمنسٹی اسکیم کی مخالفت کی جبکہ آج اسی ایمنسٹی سکیم کو گلے سے لگا لیا ہماری ایمنسٹی  اسکیم سے قومی خزانے میں 124 ارب روپے جمع ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان تاریخ کے جھوٹے ترین وزیراعظم ہیں وہ دن رات عوام کو سبز باغ دکھاتے رہے جبکہ دوائیوں کی قیمتیں دگنی ہو گئی کسان، مزدوروں کا جینا دو بھر کر دیا آئی ایم ایف نے ڈھنڈے کے ذور پر روپے کی قدر گھرائی اور آج ڈالر 160 روپے تک پہنچ چکا ہے یوریا پر سبسڈی ختم، غریب کے وظائف ختم کر دیے۔ جبکہ تنخواہ دار کے لئے چھوٹ بھی ختم  کر دی گئی جی ڈی پی دس سے بارہ فیصد کمی ہونے سے 10 سے 12 لاکھ افراد بے روز گار ہوئے ہم نے بجٹ میں عوام دشمن شقوں کی بھر پور مخالفت کی انہوں نے کہا کہ عمران خان میں ہٹلر کے جراثیم سامنے آ رہے ہیں رانا ثناء اللہ پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جس ملک میں نندی پور پاور پروجیکٹ میں قومی خزانے کو 35 ارب روپے  کا نقصان پہنچانے والے بابر اعوان کو بری کر دیاجائے

وہاں کسی کو انصاف کی توقع نہیں رہتی میرے بیٹے اور داماد کو پاکستانی عدالتوں سے انصاف کی توقع نہیں اس لئے وہ ملک میں واپس نہیں آتے۔ شہباز شریف نے کہا  کہ میری میثاق معیشت کی تجویز کو این آر او کی درخواست کا نام دے کر مذاق اڑایا گیا میں نے میثاق معیشت کی بات بطور پارٹی صدر کی تھی پارٹی میں مشاورت پر مختلف آراء ہوتی ہیں کوشش کروں گا کہ پارٹی میں نظم وضبط یقینی بناؤں حکومت مخالف جماعتین چیئر مین سینیٹ کے لئے مشترکہ نام پر متفق ہو جائیں گی۔ شہبا زشریف نے کہا کہ 1992 آج تک 6 سے 7مرتبہ وزیراعظم بننے کی پیش کش ٹھکرا چکا ہوں عمران خان نے نئے پاکستان کے تالاب میں زہر گھول دیا ہے وہ جمہوریت اور  نظام کے لئے خطرہ بن چکے ہیں عمران خان ایک سلیکٹڈ وزیراعظم ہیں اگر حالات یہی رہے تو عمران خان کی چھٹی کے ساتھ ساتھ جمہوری نظام بھی لپیٹ دیا جائے گا مجھے یقین ہے کہ  مجھے کسی بھی وقت گرفتار کر لیا جائے گا لیکن میں غریب عوام کے حقوق کے لئے لڑتارہوں گا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…