ہفتہ‬‮ ، 21 فروری‬‮ 2026 

امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ سعودی ریال، اماراتی درہم کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کاتسلسل جاری،روپیہ مزید تگڑا ہوگیا

datetime 4  جولائی  2019 |

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کاتسلسل جاری ہے،جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قدر میں 53پیسے اوراوپن مارکیٹ میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 53پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید157.03روپے سے گھٹ کر156.50روپے اور قیمت فروخت157.53روپے سے گھٹ کر157.00روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.50روپے سے گھٹ کر156.00روپے اورقیمت فروخت157.50روپے سے گھٹ کر157.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 2.00روپے اوربرطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.50روپے اورقیمت فروخت میں 2.50روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید176.50روپے سے گھٹ کر174.50روپے اورقیمت فروخت180.00روپے سے گھٹ کر178.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید196.00روپے سے گھٹ کر194.50روپے اورقیمت فروخت200.50روپے سے گھٹ کر198.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 30پیسے اور قیمت فروخت میں 40پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں 60پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے سے گھٹ کر41.20روپے اورقیمت فروخت42.30روپے سے گھٹ کر41.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.60روپے سے گھٹ کر42.00روپے اورقیمت فروخت43.30روپے سے گھٹ کر42.70روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 30پیسے کی کمی اور قیمت فروخت میں ستحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ کر21.20روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…