جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال

datetime 2  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس310.78پوائنٹس کے اضافے سے34307.11پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ67.10فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب47کروڑ3لاکھ روپے سے زائدکااضافہ ہوا۔اور کاروباری حجم بھی پیرکی نسبت89.73فیصدزائد رہا۔

گزشتہ روزفروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس33918پوائنٹس کی نچلی سطح پرآ گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،بینک،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کی گئی جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی اور مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای100انڈیکس 34340پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا بعد میں مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکالیکن تیزی کا رجحان غالب رہا اورمارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس310.78پوائنٹس کے اضافے سے34307.11پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس195.42پوائنٹس اضافے سے16169.31پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس645.29پوائنٹس اضافے سے54869پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 114.19پوائنٹس اضافے سے25109.97پوائنٹس پربندہوا۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر307کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے206کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ24کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 31ارب47کروڑ3لاکھ روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب20ارب43کروڑ76لاکھ روپے ہوگئی۔

منگل کو حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم عمومی طور پر مایوس کن لیکن پیر کی نسبت4کروڑ31لاکھ16ہزار شیئرز زائد رہا۔ قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے لحاظ سیسپ ہائر فائبر کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت43.10روپے اضافے سے905.25 روپے اورمری  بریوری کے حصص کی قیمت16.83روپے اضافے سے760روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت249روپے کمی سے6750روپے اورامروز مضاربہ کے حصص کی قیمت7.39روپے کمی سے140.43روپے ہوگئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے کے الیکٹرک،ٹی آر جی پاکستان،لوٹی کیمکل،یونٹی فوڈز،میپل لیف،ورلڈ کال ٹیلی کام،اینگرو پولیمر،پاک الیکٹران،ڈیسکون آکسی چیم اور بینک الحبیب کے حصص سرفہرست رہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…