بدھ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے افغانستان کے ساتھ میچ کے دوران جہاز کے ذریعے پاکستان مخالف نعروں کی تشہیر کرنیوالا معروف پاکستانی سیاستدان کا بیٹا نکلا، افسوسناک انکشافات

datetime 1  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز (نیوز ڈیسک) پاکستان کے افغانستان کے ساتھ میچ کے دوران جہاز کے ذریعے پاکستان مخالف نعروں کی تشہیر کی گئی، یاد رہے کہ ہفتے والے دن پاکستان اور افغانستان کے میچ کے دوران جہاز کے ذریعے اشتہارات گرائے گئے، ان اشتہارات پر گمشدہ افراد اور بلوچستان کے حوالے سے پیغام درج تھے۔

ان میں ایک اشتہار میں ”پاکستان میں گمشدگیوں کے خاتمے میں مدد کی جائے“ درج تھا جبکہ دوسرے پر ”بلوچستان کے لیے انصاف“ درج تھا۔یہ پیغام انگریزی میں درج تھے، واضح رہے کہ یہ اشتہار صرف جہاز کے ذریعے نہیں گرائے گئے بلکہ گراؤنڈ کے باہر بھی ہورڈنگز پر عمران خان کی تصویروں کے ساتھ یہ پیغامات آویزاں کیے گئے تھے، اس حوالے سے آئی سی سی نے جہاز سے پاکستان کے خلاف نعروں پر مبنی اشتہارات پر نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کسی بھی سیاسی نوعیت کے پیغام کی حمایت نہیں کرتے اور ہم پولیس کے ساتھ مل کر یہ پتہ لگائیں گے کہ یہ کیسے ہوا اور آئندہ ایسا نہ ہو۔ائیر ٹریفک کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹ فلائیٹ ریڈار کا کہناہے کہ ہفتے کو استعمال ہونے والا جہاز ایک نجی کمرشل کمپنی ائیر ایڈز کا تھا،میڈیا ذرائع کے مطابق بلوچ ریپبلکن پارٹی اور ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اس مہم کے پیچھے ہیں، بلوچ ریپبلکن پارٹی اور ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن کی طرف سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق گرائے گئے وہ بینر ورلڈ بلوچ آرگنائزیشن اور بلوچ ریپبلکن پارٹی کی مشترکہ انسانی حقوق پر آگاہی مہم کا حصہ تھے۔یاد رہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی کے صدر براہمداغ بگٹی ہیں جو کئی سالوں سے سوئٹزر لینڈ میں رہائش پذیر ہیں۔ براہمداغ بگٹی نواب اکبربگٹی کے پوتے ہیں۔ نواب اکبر بگٹی کی وفات کے بعد جمہوری وطن پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہو گئی تھی، نئے حصے کا نام بلوچ ریپبلکن پارٹی رکھا گیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…