ہفتہ‬‮ ، 13 ستمبر‬‮ 2025 

پنجاب اسمبلی کے 17اور قومی اسمبلی کے 9 ن لیگی اراکین   کی مبینہ بغاوت اور عمران خان سے ملاقات، ترجمان ن لیگ نے بھی بڑا اعلان کردیا

datetime 29  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن)  مسلم لیگ ن میں فاروڈر بلاک سامنے آگیا ہے۔ پارٹی سے تعلق رکھنے 26 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انکی قیادت پراعتماد کا اظہار کردیا ہے جبکہ،ترجمان ن لیگ کہتی ہیں فارورڈ بلاک ہوتا تو بجٹ میں ووٹ نہ پڑتے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سترہ اور قومی اسمبلی کے نو ن لیگی اراکین  نے جو اپنی قیادت کی پالیسیوں سے متفق نہیں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرکے انہیں اپنی حمایت کا یقین دلادیا ہے۔۔بنی گالہ میں ملاقات کے دوران منحرف اراکین نے عمران خان کی پالیسیوں کی حمایت کی جبکہ وزیراعظم نے ن لیگی اراکین کے موقف کا خیر مقدم کیا۔ ذرائع کے مطابق ایک سینئر رہنما اس فاروڈ بلاک کی قیادت کر رہا ہے اور بجٹ سے پہلے سے یہ اراکین جہانگیر ترین سے رابطے میں  تھے۔۔ ملاقات میں جہانگیر ترین،علیم خان،نعیم الحق اور وزیراعلٰی پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔وزیراعلٰی پنجاب کو  وزیراعظم نے خصوصی طور پر طلب کیا تھا۔ سترہ ایم پی ایز پہلے مرحلے میں  گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملے تھے اور گورنر نے وزیراعظم کے ایک معاون خصوصی سے لاہور میں  ان کی ملاقات کروائی تھی۔ ذرائع کے مطابق منحرف اراکین کا کہنا ہے کہ فنڈز چاہیے نہ عہدہ انہیں بلدیاتی انتخابات میں  ایڈ جسٹ کیا جائے۔ ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہیکہ ایسی خبریں تبصرے کے بھی قابل نہیں اگر فارورڈ بلاک ہوتا تو بجٹ میں ہمارے اتنے ووٹ نہ ہوتے تاہم انہوں نے باضابطہ  طور پر اس کی تردیڈ نہیں  کی تاہم ذرائع   نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے منحرف اراکین کا تعلق  جنوبی و وسطی پنجاب  سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…