پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمران خان چاہ کر بھی اس گندے سسٹم میں تبدیلیاں نہیں لا سکتے، وہ جب حکومت میں آئیں گے تو پہلے نوجوان مایوس ہوں گے اور پھر اس کے بعد کیا ہو گا؟ مرحوم جنرل (ر) حمید گل نے کیا پیش گوئی کی تھی؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان چاہ کر بھی اس گندے سسٹم میں تبدیلیاں نہیں لا سکتے، یہ بات مرحوم جنرل (ر) حمیدگل نے کی تھی، مرحوم نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ نوجوانوں کو لیڈروں نے بہت امیدیں دلائی ہیں جب وہ امیدیں پوری نہیں ہوں گی تو نوجوان مایوس ہوں گے ان کے مایوس ہونے پر یہ سسٹم تباہ ہوجائے گا۔ مرحوم جنرل(ر) حمیدگل نے کہا تھا کہ نمک کی کان میں جو بھی جاتا ہے وہ نمک بن جاتا ہے یعنی اس سسٹم میں جو بھیشامل ہوتاہے وہ اس جیسا ہی ہو جاتا ہے، مرحوم حمید گل نے کہا تھا کہ

اب یہ نظام مردہ ہوگیا اور اس نظام کی بدبودار لاش کودفن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ عمران خان کو مرحوم جنرل نے کہا تھا کہ تمہاری شخصیت ایسی کرشماتی ہے کہ تم قوم کوجس طرف موڑ لوگے وہ تمہاری انگلی پکڑ کر اسی طرف چل پڑے گی، انہوں نے کہا تھا کہ تم اسلامی صدارتی نظام کی طر ف جاؤ، بیلٹ اور بیعت میں کوئی فرق نہیں پاکستان کے صدرکو براہ راست عوام منتخب کریں۔واضح رہے کہ عمران خان یہ کہہ چکے ہیں کہ میں بے بس ہو چکا ہوں سسٹم کام نہیں کر رہا، بیورو کریسی میری بات نہیں سن رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…