جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکا اپوزیشن کیخلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ ،بڑے اقدام کی تیاریاں شروع

datetime 24  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپوزیشن کے خلاف جارحانہ حکمت عملی اپنانے کا فیصلہ کرلیا ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان سے سے ملاقات کے بعد وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے نئی حکمت عملی بنالی ہے، وزیراعلی پنجاب اب چپ کی پالیسی کو ترک کرکے فرنٹ فٹ پر آکر کھلیں گے اور اپوزیشن کے چھکے چھڑائیں گے، نئی حکمت عملی کے تحت وزیراعلی عثمان بزدار خود بھی متحرک انداز میں میدان میں نکلیں گے اور وزرا کی

ٹیم کو بھی فعال بنائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب نے صوبہ بھر کے اضلاع میں اچانک دوروں کا فیصلہ بھی کیا ہے جس وہ گورننس کے محاذ پر پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کی خود مانیٹرنگ کریں گے، عثمان بزدار وزرا کے ساتھ تسلسل سے اجلاس بھی کریں گے اور ان کی تجاویز کی روشنی میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے، اس کے ساتھ ساتھ وزیراعلی پنجاب نے ٹوئٹر پر بھی اپوزیشن کے خلاف محاذ سنبھال لیا ہے جہاں سے اپوزیشن کی محاز آرائی کا سخت جواب دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…