ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پی ٹی آئی کےصوبائی وزیر راجہ بشارت سیاسی حریف حنیف عباسی کی صاحبزادی کے تبادلے کیلئے ایم ایس کو کیوں دھمکیاں دیتے رہے؟ اندر کی کہانی سامنے آگئی، سنسنی خیز انکشافات نے کہانی کو نیا رخ دیدیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی کیساتھ سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیاں، پی ٹی آئی حکومت کے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس کو سیاسی مخالف کی صاحبزادی کیلئے کیوں دھمکیاں دیتے رہے، اندر کی کہانی منظر عام پر آگئی، دلچسپ انکشافات۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی پنجاب کی

صوبائی حکومت کے وزیر قانون راجہ بشارت کی بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس کو دھمکیوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ دونوں کے درمیان ہونیوالی کال سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی تھی اور ذرائع کے مطابق یہ کال ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کی جانب سے لیک کی گئی۔ حنیف عباسی کی صاحبزادی ڈاکٹر اریبہ عباسی جو کہ ہسپتال میںمیڈیکل آفیسر کے طور پر فرائض سر انجام دے رہی تھیں نے 14دسمبر کو سیکرٹری ہیلتھ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا ڈاکٹر اریبہ عباسی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ طارق نیازی کے تحریک انصاف کے رہنماؤں سے بھی روابط ہیں ۔ پی ٹی آئی سے تعلقات کے بارے میں ڈاکٹر طارق نیازی کئی بار اعتراف بھی کرچکے ہیں ۔ ایسی صورت حال میں وہ اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتیں اور عہدے سے استعفا دے رہی ہیں ۔ڈاکٹر اریبہ عباسی نے کہا کہ وہ 13 ستمبر 2017 ءکو بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی میں بطورمیڈیکل آفیسر تعینات ہوئیں ۔ دو ماہ ایمرجنسی میں کام کرنے کے بعد انہیں پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ میں تعینات کردیا گیا ۔ تین ماہ پیتھالوجی ڈپارٹمنٹ میں کام کرنے کے بعد انھیں اسکن ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیا گیا ، وہ اسکن ڈپارٹمنٹ میں انتہائی محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہی تھیں کہ اچانک ایم ایس نے انھیں ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں تعینات کردیا ۔ڈاکٹر اریبہ عباسی نے

مزید کہا کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ طارق نیازی انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کے ہوتے ہوئے وہ کام نہیں کرسکتیں ۔ڈاکٹر اریبہ عباسی کا استعفیٰ سامنے آنے کے بعد تاثر پیدا ہونے لگا تھا کہ ڈاکٹر اریبہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ انہوں نے اپنے استعفیٰ میں بھی تفصیل سے اس کا ذکر کیا ہے۔ جس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت جو کہ خود بھی راولپنڈی سے

تعلق رکھتے ہیں انہوں نے پارٹی ساکھ کو نقصان پہنچنے سے بچانے کیلئے ایم ایس سے رابطہ کیا تھا۔ تاہم راجہ بشارت کی کال سے یہ تاثر پیدا ہوا کہ شاید ڈاکٹر اریبہ نے اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی من مرضی کے ڈیپارٹمنٹ میں تبادلے کی کوشش کی ہے جبکہ تحریک انصاف کے ذرائع کا بھی اس حوالے سے کہنا ہے کہ راجہ بشارت کی کال کے پس منظر صرف یہ تھا کہ کسی

کو یہ نہیں لگنا چاہئے کہ سیاسی مخالفین کے اہل و عیال کو بھی سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اپنی کال میں وزیر قانون نے ایم ایس سے کہا کہ ڈاکٹر اریبہ عباسی کو اسکن ڈپارٹمنٹ میں بھیج دیں ، تاہم ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی نے وزیر قانون پنجاب کی بات ماننے سے صاف انکار کر دیا ۔وزیر قانون راجہ بشارت نے پوچھا کہ آپ انھیں اسکن ڈپارٹمنٹ میں کیوں نہیں بھیج سکتے؟

اس پر ڈاکٹر طارق نیازی نے کہا کہ پھر باقی بچیاں بھی کہیں گی کہ ہمیں بھی اسکن ڈپارٹمنٹ بھیج دیں ۔ تو میں باقی بچیوں کو کیوں نہ بھیج دوں؟ آئی ایم سوری میں یہ نہیں کر سکتا ۔اس پر صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے انھیں دھمکی دی کہ پھر آپ بھی کل اس اسپتال میں نہیں ہوں گے ، ایم ایس بے نظیر بھٹو اسپتال نے کہا کہ بے شک کہیں بھی بھجوا دیں لیکن آپ کی سفارش پر تبادلہ نہیں ہو سکتا ۔ڈاکٹر طارق نیازی نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی دھمکی آمیز ٹیلی فون کال کی تصدیق کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بشارت راجہ کے بھائی بھی دو مرتبہ اس تبادلے کے لیے فون کر چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…