جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو کس منصوبے کیلئے بڑا قرضہ دے دیا؟

datetime 13  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بہتر بنانے کے لیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) اور حکومت میں 28 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا قرض اور گرانٹ معاہدہ طے پاگیا۔اے ڈی بی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق ایک تقریب کے دوران اے ڈی بی پاکستان کے ڈائریکٹر ڑیاؤہونگ یانگ اور سیکریٹری برائے معاشی امور نور احمد نے معاہدے پر دستخط کیے۔

ژیاؤہونگ یانگ کے مطابق ’اس منصوبے سے عوام کو محفوظ اور دیرپا بجلی مہیا ہوگی تاکہ عوام اپنی پیداوار اور معیشت میں حصہ داری جاری رکھ سکیں۔ان کا کہنا تھا کہ اے ڈی بی حکومت اور نجی شعبوں کے ساتھ مل کر پاکستان کی پاور سپلائی چین کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے جس میں بجلی کے ترسیلی نظام کو بڑھانا بھی شامل ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ ایم ایف ایف کا مقصد پاکستان میں مضبوط، موثر، ماحول دوست ترسیلی نظام قائم کرنا ہے۔ایم ایف ایف کے اس حصے میں اے ڈی بی نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کو ملک کی 1150 میگا واٹ کی بجلی کی مانگ کو موثر اور انداز میں پورا کرنے کیلئے 28 کروڑ ڈالر کے قرض اور 40 لاکھ ڈالر کا گرانٹ فراہم کرے گی۔مقاصد حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے لوڈ سینٹرز سے آب و ہوا پر محیط ترسیلی نظام اور ہائی لیول ٹیکنالوجیز لگائی جائیں گی ٗبجلی کی ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر گرڈ سے منسلک توانائی اسٹوریج سسٹم بھی شامل ہوگامقاصد حاصل کرنے کے لیے پنجاب کے لوڈ سینٹرز سے آب و ہوا پر محیط ترسیلی نظام اور ہائی لیول ٹیکنالوجیز لگائی جائیں گی ٗبجلی کی ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری میں بڑے پیمانے پر گرڈ سے منسلک توانائی اسٹوریج سسٹم بھی شامل ہوگا جو این ٹی ڈی سی کو بجلی کی ترسیل کو قومی معیار کے مطابق لانے پر مدد فراہم کرے گا ٗاس کے ذریعے این ٹی ڈی سی کی قابل تجدید توانائی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھانے میں بھی مدد حاصل ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…