اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئے ، آئی ایم ایف نے پاکستان کو قرض دینے کے حوالے سے شرائط امریکہ کی منظوری سے مشروط کردیں۔ ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ نے آئی ایم ایف کی ڈوریں ہلانے شروع کردی ہیں امریکہ نے پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کے لیے سخت شرائط رکھ دی ہیں ذرائع کے مطابق پاکستان کو افغان مسئلے پر امریکہ کا ساتھ دینا ہوگا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ نے پاکستان کو افغانستان میں امن کے لیے امریکہ کا دینے اور ساتھ تعاون کرے جبکہ اعلی امریکہ حکام نے پاکستان کو پیغام پہنچا دیا ہے ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے چند شرائط پوری کرنا ہوں گی جبکہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضے کے لیے امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے امریکی شرائط پر پورا اترنے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں آئی ایم ایف میں امریکہ کا اثرو رسوخ سب سے زیادہ ہے جس کی بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ آئی ایم ایف میں 60 فیصد فنڈز امریکی ہوتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی انتظامیہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کو انتہائی غور سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالرز تک کا قرضہ مانگ رہا ہے۔ وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امید ہے 15 جنوری تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرضہ مل جائے گا ۔واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط کی مطابق ڈالر کی قیمت بڑھا دی اور بجلی گیس کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ دوسری جانب حکومت نیبپاور سیکٹر کا گردشی قرضہ کم کرنے کیلئے اقدامات کرنا شروع کردیا ہے۔