لاہور (این این آئی ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ گذشتہ الیکشن میں دوسری پارٹی کو کامیابی دلا دی گئی،تبدیلی کے نام پر گیس کے نرخ بڑھا دئیے گئے،اب ضمنی انتخابات کے بعد بجلی کے نرخ بھی بڑھا کر تبدیلی لائے جائے گی۔ ان خیالات کااظہار سابق وزیر خزانہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ایک تبدیلی نواز شریف لایا کہ 11ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی گئی،ہم ٹیکس کی بات کرتے تھے تو تحریک انصاف والے کہتے تھے کہ خوردونوش کی اشیا پر ٹیکس نہ لگائیں اب انہوں نے
اشیائے خورد و نوش پر 93 ارب کے ٹیکس لگا دئیے ہیںیہ تبدیلی کی شروعات ہیں، نجانے 5 سالوں میں مزید کیا کیا تبدیلیاں لائیں گے،1 مہینے میں ڈالر کے مقابلے میں 10 روپے کمی کر دی گئی ہے ان کے دور میں روزانہ ایک ارب روپے کا قرضہ قوم پر چڑھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے موٹر ویز، نیلم جہلم، 11 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے کارخانے لگائے اور بھاشا ڈیم کے لئے 19 ہزار ایکڑ زمین خریدی۔نواز شریف نے زندگی بھر چیزیں بنائیں جبکہ عمران خان نے زندگی بھر چندہ مانگا، اب بھی ڈیم کے لئے قرضہ مانگ رہے ہیں۔