جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

جہانگیر ترین اورعمران خان کی نااہلی کا معاملہ ٗحنیف عباسی نے بڑا سرپرائز دے دیا، دھماکہ خیز اقدام

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ایفیڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے ن لیگی رہنما حنیف عباسی کے وکیل نے جہانگیر ترین نااہلی کیس اور عمران خان کو صادق و امین قرار دینے کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں کیلئے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواستیں دائر کردیں۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جمعرات کو نظر ثانی درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو تحریک انصاف کے چیئرمین اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نا اہل قرار دینے کی آئینی درخواست خارج کر دی تھی جبکہ جہانگیر ترین کو نااہل قرار دیا تھا۔حنیف عباسی نے عمران خان کے حوالے سے فیصلے پر نظرثانی درخواست داخل کر رکھی ہے ٗ اب نظرثانی درخواستوں کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ میں داخل کی۔درخواست میں کہا گیا کہ عمران خان اب وزیراعظم بن چکے ہیں جبکہ 62 ون ایف کے تحت نا اہلی کیلئے سپریم کورٹ نے پانامہ فیصلے میں جو اصول قانون مرتب کیا عمران خان کے کیس میں سپریم کورٹ نے متضاد فیصلہ دیا۔ اسی طرح شیخ رشید اور اسحاق خاکوانی کے عدالتی فیصلوں میں اٹھائے گئے قانونی سوالات کی تشریح کی بھی ضرورت ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کے کسی رکن کی نااہلی ایک اہم معاملہ ہے اب جبکہ عمران خان وزیراعظم بن چکے ہیں تو یہ معاملہ مزید عوامی اہمیت اختیار کر گیا ہے لہٰذا سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دیا جائے۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…