شمالی وزیرستان میں شہید 7 نوجوان کی نماز جنازہ جی ایچ کیو میں ادا ،جانتے ہیں شہید کیپٹن جنید کا تعلق کہاں سے تھا؟

23  ستمبر‬‮  2018

راولپنڈی(آن لائن)شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں وطن کی خاطر شہید ہونے والے پاک فوج کے 7 جوانوں کی نماز جنازہ جی ایچ کیو راولپنڈی میں ادا کردی گئی،جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن میں شہادت کا رتبہ حاصل کرنے والے پاک فوج کے7جوانوں کی نماز جنازہ جنرل ہیڈ کوارٹر

راولپنڈی میں ادا کردی گئی،جس میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ افسران سمیت جوانوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔نماز جنازہ کے بعد میتوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ انکے آبائی علاقوں میں روانہ کردیا گیا،جہاں پر کیپٹن جنید کو مری،حوالدار عبدالرزاق کو استور،حوالدار عامر کو گلگت،حوالدار نصیر کو دیامیر، حوالدار آصف کو خانیوال اور سپاہی سمیع اللہ کو ہنزہ جبکہ سپاہی اصغر کو غذر میں انکے آبائی گاؤں میں سپردخاک کردیاگیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…