اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیرریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز کو 60 روز میں کراچی منتقل کر رہے ہیں، ریلوے کے ریزرویشن آفس رات 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔ فریٹ سروس 15ٹرینوں تک پھیلائیں گے، 100دن میں دس ٹرینوں کی تعداد 15 پر لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ٹرینوں میں وائی فائی کی سہولت جلد مہیا کی جائے گی، ایم ایل ون سی پیک میں شامل ہے، ایم ایل 2 کی بھی آفر کرنے جارہے ہیں۔شیخ رشید نے کہا کہ ریلوے میں مال گاڑیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ کیا جائیگا،
محکمے میں سرمایہ کاری بڑھانے کے لیےمانیٹرنگ کمیٹی قائم کی ہے، ریلوے کے2 تین بڑے پلاٹ فروخت کرنے کی خواہش ہے۔ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پلاٹ فروخت کریں گے، اس وقت ریلوے کا خسارہ 38ارب روپے ہے،جبکہ 25ارب روپے کا قرض ہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی جائیں،1905 ء کے ریکارڈ پر بڑے بڑے مگر مچھوں نے قبضہ کیا ہوا ہے،ایک لاکھ 37ہزار سے ایک لاکھ 19ہزار پنشنرز پر آگئے ہیں۔