اسلام آباد ( آئی این پی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانوی ایجنسی کے ساتھ 7 روز کام جاری ہے،جس وجہ سے آج پاکستان سے فرار ہوا ایک شخص لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے، وہ شخص پاکستان میں پبلک آفس ہولڈرتھا ، اس نے پیسہ لندن میں لگایا ،
گرفتار شخص کے اثاثے ضبط ہوئے تو کلیم کرنے کے لئے درخواست کرینگے ،متحدہ عرب امارات میں 35,30 کے قریب کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے ، برطانیہ جیسا تعاون یو اے ای کی حکومت سے بھی درکار ہے۔وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ ایف آئی اے کیس کی بنیاد پر 2 افراد گرفتار کیا گیا ۔ برطانوی ایجنسی کے ساتھ 7 روز کام جاری ہے ۔ لندن میں گرفتار شخص پاکستان میں پبلک آفس ہولڈرتھا ۔ گرفتار سابق سرکاری ملازم نے پیسہ لندن میں لگایا ۔ گرفتار شخص کے اثاثے ضبط ہوئے تو کلیم کرنے کے لئے درخواست کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں 35,30 کے قریب کیسز کی نشاندہی ہوئی ہے ۔ وزیر اعظم دورہ سعودی عرب کے دوران بھی یہ معاملات اٹھائیں گے ۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ برطانیہ جیسا تعاون یو اے ای کی حکومت سے بھی درکار ہے ۔ ورکنگ پارٹنر شب کی بدولت ہی آج برطانیہ میں گرفتاری ہوئی ۔ سابق سرکاری ملازم پاکستان سے فرار ہو کر برطانیہ گیا ۔ اس سے 2 کروڑ روپے مالیت کی 2 گاڑیاں برآمد ہوئیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کے درمیاں معاہدہ اہم ہے ۔ بیرون ملک منتقل پیسے سے متعلق معلومات ملنا شروع ہو گئیں ۔ تفتیش مکمل ہونے تک گرفتار شخص کی شناخت ظاہر نہیں کر سکتے ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ برطانوی ایجنسی کے ساتھ 7 روز کام جاری ہے،جس وجہ سے آج پاکستان سے فرار ہوا ایک شخص لندن میں گرفتار کر لیا گیا ہے