اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صدارتی انتخابات کا شیڈول سامنے آنے کے بعد پیپلزپارٹی نے اعتزاز احسن کو اپوزیشن جماعتوں کے متفقہ صدارتی امیدوار بنانے کیلئے جوڑ توڑ شروع کر دی ہے جبکہ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں حکمران جماعت اور بلوچستان میں حکومت کی اتحاد ی تحریک انصاف نے عارف علوی کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ ایسے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی صدارتی امیدوار
کے طور پر سامنے آنے کی خبر نے سب کو چونکا دیا ہے۔ پاکستان کے مایہ ناز ایٹمی سائنسدان اور محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر صدر مملکت کے امیدوار کے طور سامنے آچکے ہیں۔ عدلیہ بچائو کمیٹی کے طرف سے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو صدارتی امیدوار نامزد کر دیا گیا ہے اور عدلیہ بچائو کمیٹی کے عبدالرشید قریشی نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے صدارتی امیدوار کیلئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے ہیں۔