اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرانے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی، یکم اگست سے پٹرول 2روپے 75پیسے ، ڈیزل 3روپے جبکہ مٹی کا تیل 4روپے مہنگا کرنے کی تجویز۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسا کر دی
ہے ۔ اوگرا نے سمری میں پٹرول 2روپے 75پیسے جبکہ ڈیزل 3روپے اور مٹی کا تیل 4روپے مہنگا کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی قیمتوں میں بھی رواں ماہ اضافہ کیا گیا تھا جبکہ پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی نوٹس لے رکھا ہے۔