اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

مریدکے میں شہباز شریف کاقیامت خیز گرمی میں سینکڑوں کارکنوں کے ساتھ شہبازشریف کا ایسا سلوک کہ کسی نے سوچا تک نہ ہوگا، کارکن مشتعل،شدیدنعرے بازی

datetime 7  جولائی  2018 |

مریدکے (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی انتخابی مہم ،قیامت خیز گرمی میں سینکڑوں کارکن جی ٹی روڈ پر دو گھنٹے انتظار کی سولی پر لٹکتے رہے ،شہباز شریف گاڑی سے نہ اترے ،کارکنوں کی شدید نعرہ بازی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لاہور سے بذریعہ سڑک نارووال گئے راستہ میں مریدکے اور نارنگ منڈی میں انہوں نے خطاب کرنا تھا ،میاں شہباز شریف کی مریدکے آمد کا کارکنوں کو تین بجے کا وقت دیا گیا تھا قیامت خیز گرمی میں سینکڑوں کارکن استقبال کیلئے جی ٹی روڈ پر لگائے گئے کیمپ کے قریب پہنچ گئے دو گھنٹے دیر سے شیباز شریف مریدکے پہنچے اس وقت پسینے سے شرابور کارکنوں کو سخت مایوسی ہوئی جب میاں شہباز شریف نے گاڑی سے اترنا گوارا نہ کیا قیامت خیز گرمی میں کارکن ووٹ کو عزت دو کے نعرے لگاتے رہے جبکہ میاں شہباز شریف ٹھنڈی گاڑی میں بیٹھ مختصر خطاب کر کے چلتے بنے ۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیر اعلیٰ میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچیس جولائی کو لوٹوں کو ووٹوں کے ذریعے بھگائیں گے اور نواز شریف کا انتقام لیں گے ۔مریدکے جی ٹی روڈ پر کارکنوں سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے ایٹمی دھماکے کرنے ،موٹرویز بنانے ،سی پیک بنانے ،بجلی کا بحران ختم کرنے ،عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بحال کرنے کا انتقام لیا جارہا ہے قوم نواز شریف کیخلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کرتی ،25جولائی کو لوٹوں کو ووٹوں سے ہرائیں گے کیا آپ لوگ میرا ساتھ دو گے میاں نواز شریف کو اگر لانا ہے اور ملک دشمنوں کو اگر بھگانا ہے تو شیر پر مہر لگائیں انشاء اللہ دوبارہ اقتدار میں آکر ملک و قوم کی خدمت کریں گے پچیس جولائی کو ووٹ کی طاقت سے دھرنوں اور منافقت کی سیاست کو دفن کردیں گے۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…