پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

برطانیہ میں کون سا نیا قانون پاس ہوا ہے جس کی وجہ سے شریف فیملی کو شدید مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ،برطانوی حکام کو اب کیا کرنا ہوگا؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 7  جولائی  2018 |

لندن(نیوز ڈیسک) بدعنوانی کے خلاف جدوجہد کرنے والی بین الاقوامی تنظیم ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے برطانوی حکومت سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی احتساب عدالت کی جانب سے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مجموعی طور پر 11 سال قید اور 80 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو مجموعی طور پر 8 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جبکہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیا۔فیصلے کے بعد اپنے ایک بیان میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی برطانیہ میں موجود نمائندہ ریچل ڈیویس نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا کہ نواز شریف کو سنائی جانے والی سزا میں لندن کی جن جائیدادوں کا تذکرہ ہے، ان جائیدادوں سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ برطانوی حکام اس بات کو یقینی بنائیں کہ شریف خاندان لندن میں کرپشن سے بنائی گئی جائیداد کواستعمال نہ کرسکے۔تنظیم نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ حکام برطانیہ میں ناجائز ذرائع سے بنائی گئی شریف خاندان کی دیگر ممکنہ جائیدادوں کاپتہ چلانے کی کوشش بھی کریں گے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ یہ اہم ٹیسٹ کیس ہے کہ برطانوی حکومت کرپشن کے پیسے کے خلاف کریک ڈاؤن میں کتنی سنجیدہ ہے۔تنظیم نے اس سلسلے میں برطانیہ میں ہونے والی اس قانون سازی کا بھی تذکرہ کیا ہے کہ جس میں یہ پابندی لگائی گئی ہے کہ برطانیہ میں جائیداد خریدتے وقت اصل مالکان کانام ظاہر کرنا ہوگا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ نواز شریف اور ان کے خاندان کو لندن میں محفوظ پناہ گاہ فراہم نہ کی جائے۔تنظیم کا کہنا تھا کہ اگر ثابت ہوگیا کہ لندن میں جائیدادیں کرپشن کے پیسے سے خریدی گئی ہیں، تو ضبطگی کی کارروائی کی جانی چاہیے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…