جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

اچھا ہے ! اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا، مریم نواز ایوین فیلڈ ریفرنس کے فیصلے سے خوش،اس فیصلہ میں ایسا کیا لکھا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 7  جولائی  2018 |

لندن(نیوز ڈیسک)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نوازنے کہا ہے کہ عدالتی فیصلے کا وکلاء جائزہ لے رہے ہیں اور ہم 10 دن سے پہلے ہی وطن واپس آجائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل پر مشاورت جاری ہے اور وکلاء قانونی پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اچھا ہے برطانیہ سے معاونت لینے کا کہا گیا ہے، اس سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائیگا کیونکہ برطانوی ادارے پہلے ہی پاکستانی اداروں کوکہہ چکے ہیں

کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوا۔مریم نوازنے کہا کہ عدالتی فیصلے کے خلاف ڈیو پراسس اپنایا جائیگا ٗ وطن واپسی کیلئے وکیلوں کے بتائے گئے دس دن سے پہلے ہی وطن لوٹ جائیں گے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم نواز کو 8 اور ان کے شوہر محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے جبکہ سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی پر جرمانہ بھی کیا گیا ہے، عدالت نے ملزمان کو اپیلیں دائر کرنے کیلیے 10 روز دیئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…