اتوار‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2026 

کیا ’’شیر ‘‘پھر حکومت بنانے جا رہا ہے۔۔؟ میں پشاور تک لوگوں سے مل کر آیا ہوں، میں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ۔۔حامد میر نے مسلم لیگ کو الیکشن کا فاتح قرار دیدیا

datetime 7  جولائی  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور تک گیا ہوں اور میں نے لوگوں سے بات کی ہے، مسلم لیگ ن کا ووٹر ہے وہ اب بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے اور آپ دیکھیں گے کہ اگر الیکشن پچاس فیصد بھی صاف اور شفاف ہو گیا تو آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کے ووٹرز شیر کو ووٹ دیں گے اور عام انتخابات میں شیر ہماری توقع سے زیادہ ووٹ لے لے گا، فیصلہ سنانے میں تاخیر کرنے پر عدالت کے

حوالے سے عوام میں غلط پیغام اور غلط تاثر گیا ہے اکثر لوگ تو یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ جج محمد بشیر بھی شاید فیصلے کے ہی انتظار میں تھے اسی لیے فیصلے میں بار بار تاخیر ہوئی ، ان خیالات کا اظہار معروف صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے نجی ٹی وی پروگرام میں ایون فیلڈ ریفرنس فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن پچاس فیصد بھی صاف اور شفاف ہو گیا تو مسلم لیگ ن کے ووٹرز شیر کو ووٹ دیں گے اور عام انتخابات میں شیر ہماری توقع سے زیادہ ووٹ لے لے گا۔ مسلم لیگ ن کے انتخابی امیدوا بے شک ٹوٹ گئے ہیں لیکن میں لوگوں میں گھوم پھر کر آیا ہوں، میں پشاور تک گیا ہوں اور میں نے لوگوں سے بات کی ہے، میں آپ کو بتا دوں کہ مسلم لیگ ن کے انتخابی اُمیدوار بے شک کمزور ہیں لیکن جو مسلم لیگ ن کا ووٹر ہے وہ اب بھی نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیہ کو کائونٹر کرنے کیلئے ایک بیانیہ جو میڈیا نے مل کر بنایا ہے کہ نواز شریف بڑا کرپٹ آدمی ہے، نواز شریف پر الزامات ہیں، لیکن یہ سب جس طریقے سے ہو رہا ہے مثلاً آج جس طریقے سے عدالت نے فیصلہ سنایا ہے اور جس طرح فیصلے کے اعلان میں تاخیر کی گئی ہے کیا اس طرح عدالتیں فیصلہ سناتی ہیں؟ عدالت نے ایک متنازعہ فیصلہ سنایا ہے۔فیصلہ سنانے میں تاخیر کرنے پر عدالت کے حوالے سے عوام میں غلط پیغام اور تاثر گیا ، جس طریقے سے عدالت میں فیصلہ سنایا گیا ہے اس نے کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔ اکثر لوگ کہہ رہے ہیں کہ جج محمد بشیر بھی شاید فیصلے کے ہی انتظار میں تھے اسی لیے انہیں فیصلے میں بار بار تاخیر کرنا پڑی۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…