اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشہ روزاحتساب عدالت کی جانب سے ایون فیلڈ ریفرنس کیس میں مریم نواز کوکل ملا کر 8 سال قید اور دو ملین پاﺅنڈ جرمانے کی سزا سنادی لیکن مریم نواز نے ٹوئٹر پر ایسی تصویرشیئرکروادی کہ دیکھ کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی ۔تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اخبار کا ایک پرانا تراشہ دوبارہ ٹوئیٹ کیا جس پر واضح لکھا ہے کہ ’’نوازشریف کو 14سال قید،دو کروڑ روپے جرمانہ اور 21سال کیلئے نااہل ‘‘
ساتھ ہی لکھا تھا کہ گھبرانا نہیں نوازشریف دوبارہ آئے گا، نوازشریف یہ بھی دیکھ چکا ، آج کی سزا اس سے سخت نہیں‘۔مریم نواز نے لکھا کہ ”نواز شریف آ رہا ہے، تبھی تو اس کو روکنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی۔ آج آخری کوشش تھی،انشاءاللہ پہلے کی طرح ناکامی ہو گی۔اس کے بعد انہوں نے نوازشریف کی ایک تصویر بھی شیئرکی اور دوسری ٹوئیٹ میں قرآن پاک کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’’فیصلے اللہ کے چلتے ہیں، سازشیوں کے نہیں‘‘۔





















































