منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی،اہم رہنما نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 6  جولائی  2018 |

ملتان(نیوز ڈیسک) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی ،پی ٹی آئی کے سرگرم اور ناراض رہنما کیپٹن (ر ) ناصر مہے کے بھائی بریگیڈیئر (ر ) قیصر مہے نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہو ئے سید عبد القادر گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی کی حمایت کا اعلان کردیا واضح رہے کہ کیپٹن (ر) ناصر مہے کو تحریک انصاف کا ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا

جس پر وہ ناراض تھے اور انہوں نے دو روز قبل پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کی مقامی قیادت اور مخدوم شاہ محمود قریشی کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا مگر گذشتہ روز سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی این اے 154کے امیدوار سید عبد القادرگیلانی اور صوبائی حلقہ 211کے امیدوار سید علی حیدر گیلانی ، بریگیڈیئر (ر ) قیصر مہے کے ڈیرے بوسن روڈ پر پہنچے جہاں ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور ان کا والہانہ استقبال کیا گیا جن میں پیپلز پارٹی کے علاوہ پی ٹی آئی کے کارکن بھی شامل تھے سید یوسف ضا گیلانی نے کہا کہ قیصر مہے کو ان کے گروپ سمیت پیپلز پارٹی میں شامل ہو نے پر مبارکباد دیتا ہوں اس سے میرے بیٹوں سید عبد القادر گیلانی اور سید علی حیدر گیلانی کی پوزیشن مضبوط ہو گی انہوں نے کہا کہ آج ایسا لگتا ہے کہ عوام ہماری کاوشوں اور قربانیوں کا ہمیں صلہ دے رہے ہیں پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آئین کی پاسداری اور اداروں کا احترام کیا ہمارے مخالفین میں فیصلہ کرنے کی قوت نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کے امیدوار ٹوٹ رہے ہیں پیپلز پارٹی کے منشور میں جنوبی پنجاب صوبہ اور ڈیموں کی تعمیر شامل ہے کیونکہ صوبے کے قیام کے بغیر یہ خطہ ترقی نہیں کرسکتا اور ڈیموں کی تعمیر کے بغیر پانی کا بحران حل نہیں ہو سکتادیامیر بھاشا ڈیم کے لئے میں نے بطور وزیراعظم تمام وزرائے اعلی کو بلایا اور ان میں اتفاق رائے پیدا کیا اب بھی ڈیم بنانے کی ضرورت ہے خواہ اس کے لئے اربوں روپے کیوں نہ خرچ کرنے پڑیں

پیپلز پارٹی ایک خاندان ہے اور بلاول بھٹو نے سب سے پہلے انتخابی منشور دیا ہمارا کام عوام تک جانا ہے ہمیں اپنی جان کی پرواہ نہیں ہے کیونکہ 2013کی طرح اب ہمیں عوام تک جانے سے کوئی نہیں روک سکتا وزرارت عظمی کی سیٹ کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمارے سابقہ حکمران برطانیہ جاکر اس لئے بیان دیتے ہیں کہ ہمارے ملک کا قانون وہاں لاگو نہیں ہو تا لیکن پیپلز پارٹی ہمیشہ اداروں کا احترام کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم عوام میں جائیں گے یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہمیں اپنی جان کی کوئی پرواہ نہیں ہے انہوں نے بریگیڈیئر (ر ) قیصر مہے اور ان کے پورے گروپ کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ 7جولائی کو بلاول بھٹو انتخابی مہم کے سلسلے میں ملتان آرہے ہیں وہ جنو بی پنجاب کے بعد پورے پنجاب کا دورہ بھی کریں گے اور کارکن ان کا والہانہ استقبال کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…