بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

میں وزیراعلیٰ پنجاب بنوں گا شاہ محمود قریشی اور علیم خان کے بعد فواد چوہدری کا تہلکہ خیز اعلان، تحریک انصاف میں کھلبلی مچ گئی

datetime 4  جولائی  2018 |

پنڈداد نخان (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کا اعلان کر دیا ہے، پنڈدادن خان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین کی نا اہلی کے بعد پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا نام بھی ہے اور اگر میری پارٹی مجھے وزیراعلیٰ بناتی ہے تو یہ پورے حلقے کے لیے اعزاز ہوگا اور پورے حلقے کی قسمت بدل جائے گی، ایک موقر قومی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ حلقہ این اے 67کا الیکشن صرف ون وے ہے

جبکہ پی پی 27کا الیکشن انشاء اللہ بلا مقابلہ ہوجائے گا۔ الیکشن مہم اس وقت عروج پر ہے، تحریک انصاف میں میری جو پوزیشن ہے اس میں مجھے الیکشن لڑنے کی ضرورت ہے۔ عمران خان وزیراعظم بنتے ہیں تو میں بھی ان کے ساتھ ہی ہوں۔ 2013ء میں پنڈداد نخان کے عوام سے وعدہ کیا تھا کہ میرا آپ سے تعلق رہے گا اور میں نے عوام کے ساتھ تعلق رکھا ہے اس موقع پر فواد چوہدری نے کہا کہ میری پارٹی مجھے وزیر اعلیٰ بناتی ہے تو یہ پورے حلقے کے لیے اعزاز ہوگا اور پورے حلقے کی قسمت بدل جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ(دوسرا حصہ)


بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہبی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…