پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

انتخابی مہم کے دوران ایلیٹ اور پولیس فورس کی گاڑیاں آگے پیچھے چوہدری نثار کے انتخابی اخراجات کون برداشت کر رہا ہے، انکا ذریعہ معاش کیا ہے؟ کسی کو کچھ پتہ نہیں؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

datetime 4  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے این اے59اور63سے امیدوار غلام سرور خان نے اپنے مدمقابل سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری نثار سیکیورٹی کے نام پر ریاستی طاقت کے ذریعے اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں،چوہدری نثار نے ہمیشہ طاقت کے بل بوتے پر سیاست کی، ان کی سیاست اور معیشت تھانہ اور پٹواری چلا رہے ہیں،

پنڈی ضلع کے تمام پٹواری چوہدری نثار کی الیکشن تشہیر اور ان کے جلسوں میں بندے فراہم کر رہے ہیں، چوہدری نثار بتائیں کہ ڈی ایچ اے میں تین پلاٹ ان کے نام ٹرانسفر ہوئے انکے پیسے کس نے ادا کئے؟چوہدری نثار کے پاس100جرائم پیشہ افراد کا گروپ ہے جن پر انسداد دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات ہیں، نگران حکومت اور متعلقہ اداروں ان 100 جرائم پیشہ افراد کو فوری گرفتار کریں، نواز شریف کی کابینہ کا اگر کوئی کرپٹ ترین وزیر تھا تو وہ چوہدری نثار ہے،چوہدری نثار کسی بھی ٹی وی چینل پر آ کر مجھ سے مناظرہ کرلے میں اس کی کرپشن ثابت کروں گا،راولپنڈی ضلع کے تمام تحصیل دار اور پٹواریوں کا فوری کسی اور ضلع میں تبادلہ کیا جائے۔وہ بدھ کو یہاں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حلقے این اے 59اور این اے 63میں ان کے مخالف چوہدری نثار علی خان کی جانب سے الیکشن کوڈ آف کنڈیکٹ کی شدید خلاف ورزی کی جا رہی ہے،چوہدری نثار نے ہمیشہ طاقت کے بل بوتے پر سیاست کی،چوہدری نثار طاقت کے بل بوتے کے بغیر سیاست کر بھی نہیں سکتے،ان سب باتوں کے باوجود ہمیں امید ہے کہ الیکشن کمیشن توقعات کے عین مطابق صاف و شفاف انتخابات کروانے میں کامیاب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کے ہمرا بھاری تعداد میں پولیس اور

ایلیٹ فورس کے جوان ہوتے ہیں جو پری پول دھاندلی ہے،چوہدری نثار کے روٹ اور جلسوں میں بھاری تعداد میں راولپنڈی پولیس کو تعینات کیا جاتا ہے، وہ وی آئی پی پروٹوکول میں اپنی الیکشن مہم چلا رہے ہیں،چوہدری نثار جہاں بھی انتخابی جلسہ کرتے ہیں اس سے قبل پولیس جلسہ گاہ کو اپنے حصار میں لے لیتی ہے جس سے وہ عوام کی توجہ حاصل کرتے ہیں،سخت سیکیورٹی سے حلقے میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے

کہ چوہدری نثار کے پاس ابھی بہت پاور ہے،چوہدری نثار کے مقابلے میں میرے پاس سیکیورٹی نہ ہونے کے برابر ہے اور نہ ہی میں نے انتظامیہ سے سیکیورٹی مانگی ہے، چوہدری نثار سیکیورٹی کے نام پر ریاستی طاقت کو استعمال کررہے ہیں، چوہدری نثار کی ساری زندگی تھانہ اور پٹواری تک محدود رہی ہے، ان کی سیاست اور معیشت تھانہ اور پٹواری چلا رہے ہیں، چوہدری نثار بتائیں

ان کا ذریعہ معاش کیا ہے، انہیں کون فنانس کررہا ہے کہ وہ چار حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، پنڈی ضلع کے تمام پٹواری چوہدری نثار کے فنانسر ہیں، پٹواری چوہدری نثار کی الیکشن مہم میں تشہیر اور ان کے جلسوں میں بندے فراہم کر رہے ہیں، میں چیلنج کرتا ہوں کہ ان کے جلسے میں آج بھی جا کر دیکھ لیں پنڈی ضلع کے تمام پٹواری ملیں گے، اخبارات میں اس معاملے پر آرٹیکل بھی چھپ چکے ہیں،

چوہدری نثار کے اثاثوں اور انکم ٹیکس ریٹرنز میں بہت فرق ہے، چوہدری نثار بتائیں کہ ڈی ایچ اے میں تین پلاٹ ان کے نام ٹرانسفر ہوئے ہیں، بتائیں ان کے پیسے کس نے ادا کئے،اگر چوہدری نثار نے ان کے پیسے ادا کئے ہیں تو اس کے ثبوت دیں ،1996تک چوہدری نثار کے پاس پنڈی شہری علاقوں میں کوئی جائیداد نہیں تھی جبکہ ان کی شہری علاقوں میں کروڑوں کی جائیداد ہے،

جس میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے، چوہدری نثار جواب دیں کہ ان کے پاس اتنی جائیداد کہاں سے آئی، چوہدری نثار کی سکھ چین لاہور میں بھی پراپرٹی ہے جسے بہت جلد منظر عام پر لے کر آئوں گا،چوہدری غلام سرور نے الزام عائد کیا کہ تھانہ چونترہ، ہڑیال یونین کونسل اور ان کے دو دیہات میں 100بندوں کا گروپ ہے جن پر سات سات مقدمات ہیں جن میں انسدا ددہشت گردی،302 اور 307کی دفعات لگی ہیں،

چوہدری نثار جرائم پیشہ لوگوں کو پروٹیکٹ کرتے ہیں،قومی اسمبلی میں ان 100افراد کی فہرست فراہم کر چکا ہوں، مگر آج تک ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی،میرا نگران حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ ہے کہ ان 100افراد کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ چوہدری نثار کی مہم چلانے والے تحصیل دار اور پٹواریوں کا بھی فوری طور پر کسی اور ضلع میں تبادلہ کیا جائے۔

غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار اپنے اثاثوں کی تفصیلات عوام کو بتائیں میں ان کے خلاف نیب اور اینٹی کرپشن میں جائوں گا، چوہدری نثار کا ذریعہ معاش کوئی نہیں مگر اس کے باوجود وہ 25کنال کے گھر میں رہتے ہیں،6,6مہنگی گاڑیوں کے قافلے میں گھومتے ہیں جبکہ ہر سال چھٹیاں گزارنے وہ بچوں کے ہمراہ بیرون ملک بھی جاتے ہیں بتائیں ان کے پاس اتنے وسائل کہاں سے آئے۔

ایک سوال کے جواب میں غلام سرور خان نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان نے ہمارے ساتھ ایک حلقے میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی کوشش کی مگر میں نے عمران خان کو کہا کہ یہ شخص نہ کسی کا ہے نہ کسی کا ہو گا،ایسے بندے کو اپنے ساتھ نہ ملائیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کودونوں حلقوں میں بدترین اور ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،نواز شریف کی کابینہ کا اگر کوئی کرپٹ ترین وزیر تھا تو وہ چوہدری نثار علی خان ہے، چوہدری نثار 100فیصد کرپشن میں ملوث ہے،چوہدری نثار کسی بھی ٹی وی چینل پر آ کر مجھ سے مناظرہ کرلے میں اس کی کرپشن ثابت کروں گا۔ غلام سرور خان نے مسلم لیگ نون کے گرفتار ہونے والے قمر الاسلام کے حوالے سے کہا کہ نیب کو بڑی مچھلیوں پر ہاتھ ڈالنا چاہیے، میں قمر الاسلام کی گرفتاری کی مذمت کرتا ہوں۔(اح+رڈ)

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…