منگل‬‮ ، 30 جون‬‮ 2026 

صدر مملکت نے وفاقی سرکاری پنشنرز کی کم سے کم پنشن میں ماہانہ بڑے اضافے کی منظوری دیدی، نوٹیفکیشن جاری

datetime 3  جولائی  2018 |

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت نے وفاقی سرکاری پنشنرز کی کم سے کم پنشن میں ماہانہ4 ہزار روپے اضافے کی منظوری دیدی۔جاری بیان کے مطابق وفاقی سرکاری پنشنرز کی کم سے کم پنشن میں ماہانہ4 ہزار روپے کا اضافہ کردیا گیا،وفاقی سرکاری پنشنرز کی ماہانہ کم سے کم پنشن 6 ہزار سے بڑھا کر 10 ہزار روپے کردی گئی ہے،پنشن میں اضافے کا اطلاق وفاقی سول، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز کیلئے ہوگا۔فیملی پنشن میں ماہانہ3 ہزار روپے کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد فیملی پنشن 4500 روپے سے بڑھ کر 7500 ہزار روپے

ماہانہ ہوگئی ہے۔ 75 سال یا اس سے زائد عمر کے پنشنر کیلئے کم سے کم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 75 سال یا اس سے زائد عمر کیلئے کم سے کم فیملی پنشن 11 ہزار 250 روپے مقرر کردی گئی ہے۔ وفاقی سرکاری پنشنرز کیلئے پنشن میں 10 فیصد کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2018 سے ہوگیاہے۔پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2018 یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والوں پر بھی ہوگا۔صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ نے پنشن میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…