منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

کالاباغ ڈیمچھوٹے صوبوں کی تباہی کی قیمت پر بڑے بھائی کی غلامی قبول نہیں کریں گے، اسفندیار ولی خان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 3  جولائی  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چارسدہ(این این آئی)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ انتخابات میں ایک جانب نظریہ اور دوسری جانب اقتدار کے پجاری ہیں ، کپتان نے 5سال تک جنہیں چور اور ڈاکو کے القابات سے نوازا انہی کو پیراشوٹ کے ذریعے میدان میں اتار کر ٹکٹ جاری کر دیئے اور چوروں اور ڈاکو ؤں کو الیکٹیبلز کا نام دے دیا۔ان خیالات کا اظہار صدر اے این پی اسفند یار ولی نے یونین کونسل آگرہ میں پانچ یونین کونسلز حصارہ ،یاسین زئی، آگرہ،. ترناب.، دولت پورہ اور بٹگرام کے مشترکہ

انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کپتان کے آنے سے سیاست میں شرافت اور شائستگی ختم ہو چکی ہے ،آج الیکشن کے میدان وہ تمام سیاسی جماعتیں بھی موجود ہیں جو پانچ سال تک حکومت کا حصہ رہیں اور حکومت کے خاتمے کے بعد ایک دوسرے پر کرپشن کے الزامات لگا رہی ہیں ، انہوں نے کہا کہ سراج الحق اور شیرپاؤ صوبائی ھکومت میں شامل رہے جبکہ مولانا فضل الرحمان مرکز میں اقتدار کے مزے لیتے رہے تاہم ان کی کاکردگی صفر رہی اور ھکومتیں ختم ہونے کے بعد انہیں اسلام خطرے میں نظر آنے لگا ہے،انہوں نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد نے اس دھرتی کی ترقی و خوشحالی کیلئے قربانیاں دیں ، انہوں نے کہا کہ حلفیہ اقرار کرتا ہوں کہ میرے پاس وراثت کے علاوہ میرے خاندان کے کسی فرد کی کوئی جائیداد یا اثاثے ثابت ہو جائیں تو پھانسی پر چڑھنے کو تیار ہوں،مرکزی صدر نے کہا کہ پاکستان کی70سالہ تاریخ میں صرف اے این پی نے اپنے دور میں چارسدہ میں ترقیاتی کام کئے اور تعلیمی میدان میں جو اصلاحات کیں وہ تاریخ کا روشن باب ہیں،کالاباغ ڈیم کے حوالے سے اسفندیار ولی خان نے متنبہ کیا کہ کالاباغ ڈیم پر اے این پی کا مؤقف روز اول سے واضح ہے اور اگر کسی نے کالاباغ ڈیم کا مسئلہ چھیڑا توسب سے پہلے میں خود میدان میں نکلوں گا،انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم کی مخالفت میں تین صوبے86میں قرارداد پاس کر چکے ہیں ،

پنجاب بڑا بھائی ضرور ہے تاہم چھوٹے صوبوں کی تباہی کی قیمت پر بڑے بھائی کی غلامی قبول نہیں کی جا سکتی، انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس بھاشا اور منڈا ڈیم پر کام کیوں نہیں شروع کراتے تاکہ تمام مسائل ہی ختم ہو جائیں ، انہوں نے کہا کہ پختونوں کے صوبے کی شناخت اور این ایف سی ایوارڈ ا ولی خان بابا کی وصیت تھی اور اے این پی نے اپنے دور میں ان کی وصیت کو عملی جامہ پہنایا ، انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کی حفاظت کریں گے کیونکہ یہ اے این پی کا تاریخی کارنامہ ہے

اپنی اس عظیم کامیابی کو کسی کی جھولی میں ڈالیں گے، انہوں نے کہا کہ کسی نے بھی اٹھارویں ترمیم کو چھیڑنے کی کوشش کی تو اے این پی سڑکوں پر نکلے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ کپتان وزارت عظمی کے چکر میں کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں البتہ جو خود مستحکم نہ ہووہ قوم کو استحکام کیسے دلا سکتا ہے۔انہوں نے کاکرکنوں پر زور دیا کہ انتخابی مہم میں تیزی لائیں اور پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھرپور توانائیاں صرف کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…